Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
Al Qamar Online Blogs


    
| | |
Preview Chanel
Important News International News News From Pakistan News from India Special Reports and Features Columns Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan
Wed, 07 Jan 2009 16:48:39   |   |   |  Text Only Version

Thu, 03 Apr 2008 09:41:00

سپر پاور امریکہ کو فوجیوں کی کمی کا سامنا



امریکن gays اور Lesbian کو بھی فوج میں ملٹری خدمات کیلئے لیا جائے گا

دنیا کی واحد سپر پائور امریکہ کو اس وقت ملٹری میں افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے فوج میں افرادی قوت کی کمی گذشتہ سات سالوںکے دوران دیکھنے میں آرہی ہیں جس کی بنیادی وجہ افغانستان اور عراق میں جاری جنگ ہے جس کے باعث امریکی والدین اپنے بچوں کو جنگ کے میدان میں جھونکنے سے گریز کررہے ہیں دوسری طرف نوجوان نسل میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہیں اور وہ جنگ کا لقمہ بننے یا معذوری سے گھبرا کر ملٹری کی بنیادی اور ضروری خدمات سے بھاگ رہے ہیں

موجودہ دور میں امریکی فوج سب سے زیادہ مختلف ممالک میں آپریشن میں مصروف عمل ہے بلکہ انہیں دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے عراق اور افغانستان میں جاری جنگ پانچویں اور ساتویں سال میں داخل ہو چکی ہیں اور یہ گذشتہ ایک صدی میں امریکی ملٹری کی سب سے بڑی کارروائی ہے جو مسلسل جاری ہے اور اس کے خاتمے کا بھی کوئی امکان نہیں  اب تک ان دو ممالک میں جاری جنگ میں چار ہزار کے قریب امریکی اہلکار جن میں مرد و خواتین بھی شامل ہیں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ چار ہزار کے قریب مختلف کارروائیوں میں ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری و ساری ہے

 دوسری طرف ان جاری جنگوں کے ساتھ ساتھ امریکی حکومت ایران  شام  شمالی کوریا اور تائیوان سمیت اب پاکستان میں داخلے کیلئے بہانے ڈھونڈ رہی ہیں اور حالات کشیدہ کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں آسانی رہے امریکی سیاستدان اپنے مقاصد کے حصول کیلئے ان ممالک کے خلاف مختلف النوع قسم کے بیانات دے رہے ہیں لیکن اس کے مقابلے میں امریکی ملٹری کے اہلکار جنہیں اس حقیقت کا ادراک ہے کہ وہ اس نام نہاد جنگ میں جیت نہیں سکتے امریکی حکومت کو متنازعہ علاقوں میں سویلین رابطو ں کے ذریعے مسائل کے حل اور غیر ملکی امداد کو بڑھانے کے تجاویز دے رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ امریکی ملٹری کے اہلکاروں میں اپنے لیڈروں کے بارے میں بھی یہ ابہام پایا جارہا ہے کہ انہیں اپنی ملٹری کی صحیح صورتحال کا اندازہ نہیں اس لئے ایسے لوگوں کو امریکی لیڈر شپ کیلئے چنا جائے جنہوں نے آرمی میں وقت گزارا ہو تاکہ مستقبل میں وہ بروقت ایکشن لے سکیں امریکی آرمی کے زیادہ تر اہلکار اس بات کے حق میں ہیں کہ عراق اور افغانستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان امریکی ملٹری کا ہوا ہے اور اس سے امریکی ملٹری بہت حد تک کمزور ہو گئی ہیں عراق میں جاری جنگ  کے باعث امریکی ملٹری کی آپریشن کرنیکی صلاحیت بھی متاثر ہو گئی ہیں بلکہ مستقبل میں بھی کسی حد تک ان مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھ سکے گی -

موسم کی خرابی سمیت غیر یقینی حالات نے افغانستان و عراق میں تعینات امریکی آرمی  میرین اور ائیرفورس کے اہلکاروں کو ذہنی اذیت سے دو چار کیا ہے جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہورہا ہے دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ امریکی آرمی اس وقت بھی تین ہزار سے زائد کیپٹن اور میجرز کی کمی کا شکار ہے جس میں اگلے دو سالوں میں مزید اضافے کا امکان ہے غیر یقینی حالات  مسلسل جنگ کی وجہ سے نوجوان نسل میں آرمی کی طرف جانیکا رجحان نہیں آرہا اس لئے امریکی حکومت سابق اہلکاروں کو جو ملازمت سے ریٹائرڈ ہو کر زندگی گزار رہے ہیں آہستہ آہستہ انہیں دوبارہ ویٹرن سروسز میں ڈالکر عراق اور افغانستان بھجوا رہے ہیں

 امریکی حکومت نے سال 2006 ء میں امریکن آرمی سروسز ایکٹ میں ترمیم کرکے ڈیوٹی کی عمر بیالیس تک بڑھا دی ہے اور اب سکو مزید بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے تاکہ آرمی کی کمی کو پورا کیا جاسکے حکومتی اقدامات کے باعث ایسے اہلکار بھی ان جگہوں پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جو ملٹری کے سٹینڈرڈ کے مطابق بھی نہیں عراق اور افغانستان میں جاری جنگ میں شامل امریکی ملٹری کے زیادہ تر اہلکار قیدیوں پر تشدد کے حق میں بھی نہیں اور وہ جنیوا کنونشن کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں ان کی سوچ میں یہ تبدیلی امریکی ملٹری اہلکاروں کے دشمنوں کے ہاتھوں اذیت ناک طریقے سے مرنے کے واقعات میں زیادتی کے بعد آئی ہیں-

اس لئے وہ قیدیوں کیساتھ تشدد کے واقعات میں کمی کیلئے جنیوا کنوشن کے مطاق عمل کرنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں تاکہ مستقبل میں انہیں دشمنوں کے ہاتھوں اذیت ناک موت کا سامنا نہ کرنا پڑے ایران شام اور دیگر اسلامی ممالک کیساتھ بڑھتی کشیدگی کے حق میں امریکی ملٹری کے اہلکار نہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ وہ یہاں پر اپنے کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی امریکی حکومت کو ان کے مقاصد حاصل ہو سکیں گے اس لئے ملٹری موجودہ وقت میں اپنے لئے نیا میدان کھولنے کے بجائے مسائل کو ڈپلومیٹک طریقوں سے حل کرنے سمیت انٹیلی جینس ایجنسیوں کو صحیح معلومات فراہم کرنے کیلئے کہہ رہی ہیں تاکہ عراق اور افغانستان کی طرح  انہیں خفت کا سامنا نہ کرنا پڑے

عراق میں ملٹری ایکشن کو امریکہ کی غلطی قرار دینے والے امریکی ملٹری کے اہلکار سپیشل آپر یشن فورسز کو بڑھانے کیلئے امریکی حکومت پر دبائو ڈال رہے ہیں اور ساتھ ہی یہ تجویز بھی دی جارہی ہے کہ ایسے غیر ملکی افراد جو امریکہ میں گرین کارڈ کے حامل ہو اور انہوں نے ہائی سکول تک تعلیم حاصل کی ہو انہیں ملٹری کی خدمات کیلئے لیا جائے تاکہ فورسز کی کمی کو لیا جائے اسی کے ساتھ یہ تجویز بھی اس وقت امریکی حکومت کو ملٹری تجزیہ نگاروں نے دی ہے کہ امریکن gays اور Lesbian کو بھی ملٹری خدمات کیلئے لیا جائے جس پر تاحال فیصلہ تو نہیں ہوا لیکن صدارتی انتخابات کے بعد ممکن ہے کہ اس تجویز پر بھی عمل کیا جائے اور یوں امریکی ملٹری میں باقاعدہ طور پر ہم جنس پرست بھی شامل ہو جائیں گے-

 
یہ خبر، مضمون یا کالم درج ذیل لنکس سے اپنی ڈائری میں محفوظ کریں
digg it | Yahoo | Google | Slashdot | del.icio.us | Technorati

5 / 5 (1 ووٹ)

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india

Al Qamar Online
Masood Munawar, Al Qamar Online, Norway
|
Mujahid Hussain, Brussles
|
Nasar Malik
|
M.Haroon Abbas
Zabih ul Allah
|
Saeed Akhtar Ibrahim
|
Jamil Ahmed Khan
|
Qamar M.A.
Muhammad Bin Qasim
|
AsGhar Ansari, New Delhi, India
|
Sheikh Abdul Majid
|
Rauf Amir Pappa Baryar, Kot Addu
 

 مزید خبریں اورمضامین

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india
Jan 2009
SuMoTuWeThFrSa
        1 2 3
4 5 6 7 8 9 10
11 12 13 14 15 16 17
18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31

Urdu Bloggers
Urdu Bloggers
HalChal
SMS Guru
SMS Guru
Daily 1 World
Al Qamar Online
© Copy Rights 1999-2008, Al Qamar Online Media City , All Rights Reserved.

Email: General: mail@alqamar.org | For News : news@alqamar.org
Contact : UK: + 44 703 186 7719 | Denmark: +045 22 16 6554 | U.S. +1 516 3142803 | Pakistan: +92 322 5211447, +92 333 78 1751 1

Popular Searches: Urdu News, Urdu Newspaper, Online Urdu News, Online Urdu Newspaper, Urdu News paper, Pakistani Newspaper, Newspaper from England, 24 Hours Live Updated Urdu News, Indian Newspaper, Online Urdu Newspaper, BBC Urdu, Urdu Poetry, Urdu Blogs, Pakistani Fashion, Wedding, india,World News

Al Qamar Online is considered the largest , the most famous and popular web site the world over functioning for the awareness of social, political, economical and cultural issues of the south Asian community.
Islam:
Basic Islamic Teachings and Research Articles

Al QamarNews:
This online Network presents daily live updated news, and we have the largest News archives of past three years on the site.It has the well experienced, intellectual, highly qualified and dedicated journalists, writers on its editorial board (who worked with world’s known organizations like BBC etc.) their articles and column have great impact on the readers. More than 3100 Urdu Columns on Current Issues, International Affairs and Politics are online on this site.
Poetry: This website contains the largest collection of Urdu Poetry and literature. More than 300 poets’ selected poetry is online.
For Women: Find out Recipes and Designs Of Henna( mehndi)
For Kids: Stories, Online Games, etc.
Show biz: Latest Pakistani Fashion, Pictures, images, of Pakistani Stars and Models
Powered by: PHPCow.com