نازیہ حسن نے برصغیر میں مقبول یعنی پاپ موسیقی کا آغاز کیا۔ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 میں پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم لندن میں حاصل کی اور پھر 1980 میں جب وہ صرف پندرہ برس کی تھیں تو شہرت کی دیوی نے اُن پر اپنا سایہ اس طرح سے کیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے وہ شہرت کی بلندیوں تک اس طرح پہنچ گئیں کہ آج موسیقی کے شائقین سے جدا ہوئے سات برس گزر جانے کے باوجود بھی انکا نام اور آواز زندہ و تابندہ ہے۔
پاکستان ٹی وی میں موسیقار سہیل رانا کے بچوں کے موسیقی کے پروگرام میں لہک لہک کر گانے والی ؛؛نازیہ حسن‘‘ کو عالمی سطح پر اسوقت شناخت ملی جب انہوں نےبھارتی فلم ‘‘قربانی‘‘ کا یہ گیت گا کر خود کو جیسے امر کر لیا۔‘‘ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آۓ تو بات بن جاۓ ‘‘۔یہ فلم 1980کی تھی اور اسی برس نازیہ کے البن ‘‘ڈسکو دیوانے‘‘ نے فروخت کے ریکارڈ توڑ دیئے۔
نازیہ حسن نے اپنے بھائی زہیب کے ساتھ متعدد گانے گائے اور یہ بہن بھائی جلد ہی خاص طور پر نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوئے اور انکے گائے ہوئے گیت اکثریت کی زبان پر تھے۔نازیہ کے اس پنجابی گیت نے بھی بہت شہرت پائی‘‘ٹاہلی دے تھلے بہ کے آ کرئیں پیار دیاں گلاں‘‘
نازیہ حسن کے گانے کا مختصر دور انیس سے اسی سے انسی سو بانوے تک رہا اور اسکے بعد انکی مصروفیت میں کمی کی متعدد وجوہات تھیں جن میں انکی خانگی زندگی کے نشیب و فراز اور پھر کینسر جیسے موذی مرض سے لمبی جنگ تھی۔
نازیہ نے گیتوں کے کافی البم اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ گاۓ۔ 1995 میں نازیہ کی شادی ہو گئی جو نشیب وفراز کا شکار رہی اور شاید ایسے ہی مصائب نے انکو سرطان جیسے مرض میں مبتلا کر دیا اور پھر 13اگست 2000 میں وہ یہاں لندن میں وفات پاگئی۔
نازیہ حسن کی فنکارانہ زندگی ایک نظر میں۔
* آپ جیسا کوئی (1980)
* ڈسکو دیوانے (1981)
* بوم بوم (1982)
* ینگ ترنگ (1986)
* ہاٹ لائن (1987)
* کیمرا کیمرا (1992)
1. Disco Deewane (1980)
2. Star (1982)
3. Young Tarang (1984)
4. Hotline (1987)
5. Camera Camera (1992)
[ Films (Playback Singer)
1. Qurbani (1980)
2. Star (1982)
3. Dil Wala (1986)
4. Ilzaam (1986)
5. Main Bulwaan (1986)
6. Mera saaya (1986)
7. Sheela (1987)
8. Saaya (1989)
Tv Appearances
1. Then He Kissed ME (1988)
2. Music 89 (1989)
3. Dhanak (1989)
4. Kaliyan (1990 - 1991)
5. Pro Audio Show (1995)