بنکاک سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ میں حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں ایک شخص ہلاک اور چونتیس زخمی ہو گئے ہیں۔بنکاک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
تھائی لینڈ کے دارلحکومت میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور سڑکوں پر فوج کا گشت جاری ہے۔وزیر اعظم سماک سندراجیو نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ مسئلہ حل کرنے کے لئے ان کے پاس ایمرجنسی نافذ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
تھائی لینڈ میں حزب اختلاف کی جماعتیں جمہوریت کے لئے حکومت مخالف تحریک چلا رہی ہیں۔گزشتہ ایک ہفتے سے حکومتی کمپاؤنڈر کا محاصرہ کئے حزب اختلاف وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے۔مختلف تنظیموں نے کل سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔