شام اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پر سربراہی اجلاس جمعرات کو دمشق میں ہو گا۔ پیرس میں فرنچ حکام کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سربراہی اجلاس میں شام‘ ترکی‘ فرانس اور قطر کے سربراہان شریک ہوں گے۔
اجلاس میں شام اور اسرائیل کے درمیان مرکزی تنازع کی وجہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر بات چیت ہو گی۔ جس پر اسرائیل نے انیس سو سڑسٹھ کی جنگ میں قبضہ کیا تھا۔ شام اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ بات چیت مئی میں شروع ہوئی دونوں ملکوں کے درمیان رابطے کے لئے ترکی نے مرکزی کردر ادا کیا تھا۔