برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن کے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران طالبان ترجمان نے ایک قتل کا منصوبہ ناکام بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم براؤن نے گزشتہ ہفتے دورئہ افغانستان کے موقع پر صوبہ ہلمند میں برطانوی فوجیوں سے خطاب کیا جس کے بعد وہ اپنے طیارے میں سوار ہو کر صدر کرزئی سے ملاقات کے لئے کابل روانہ ہوئے تھے۔ وہ کابل میں برطانوی سفارتخانے سے چینوک ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر واپس جا رہے تھے اس دوران ایک عمارت پر کھڑے دو مسلح افراد نے ان کے طیارے پر فائرنگ کرنے والے تھے تاہم ان کی اس کوشش کو بروقت ناکام بنا دیا گیا اور فوری طور پر الارم بجا دیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق مسلح افراد کو دیکھ کر افغان پولیس اہلکار ان کی طرف دوڑے تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور وزیراعظم گورڈن براؤن 45 منٹ تک سفارتخانے میں ہی رہے اس کے بعد امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو اضافی سیکورٹی کے لئے طلب کیا گیا اور گورڈن براؤن کو روانہ کیا گیا۔