حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنان کے اہلسنت کی ممتاز شخصیت شیخ ماہر حمود کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ اسرائیلی دھمکیاں کھوکھلی ہیں اور لبنان پر حملے کی صورت میں اسرائيل کو ایک اور تاریخی سبق سکھایا جائے گا۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان ملک کا دفاع کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے اورحزب اللہ کے تمام فیصلے اپنے ذاتی اور نجی طور پر ہوتے ہیں اور ان فیصلوں میں شام اور ایران کی مداخلت کی افواہیں بے بنیاد اور غلط ہیں انھوں نے کہا کہ حزب اللہ اپنی تاسیس سے لیکر آج تک اپنے فیصلے خود کرتا آیاہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر اسلامی مذاہب میں فتنہ برپا کرکے اپنے مقاصد تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں اور اسلامی مذاہب کے رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ دشمن کو اس بات کی اجازت نہ دیں۔
اس ملاقات میں شیخ ماہر حمود نے بھی حزب اللہ کے شجاعانہ اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ حزب اللہ نےاسرائيل کے ساتھ 33 دن کی جنگ میں وہ کام کردکھایا جو عربی ممالک کی فوجیں بھی نہ کرسکیں۔