ایران نے روسی ساختہ جدید میزائل شکن نظام ایس 300 خریدنے پارے رپورٹوں کی تردید کی ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسن قاشکاوی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ روس سے جدید میزائل شکن نظام خریدنے بارے میڈیا رپورٹیں بے بنیاد ہیں اور حقائق کے منافی ہیں انہوں نے کہا کہ ایران کی میزائل او تکنیکی صلاحتیں ملکی ساختہ ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہیں جو ایرانی سائنسدانوں نے خود بنائی ہے انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کا حالیہ مظاہرہ کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے کسی بیرونی ٹیکنالوجی کو خریدنے کی ضرورت نہیں ہے