ترکی سے نکالے گئے312پاکستانی خصوصی پروازکے ذریعے لاہور پہنچ گئے،جن میں14سال کے بچے بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ترکی سے نکالے گئے پاکستانیوں میں103کا تعلق گجرات،78کا گوجرانوالہ،53کا منڈی بہاؤالدین،اور35کا سیالکوٹ سے ہے۔ڈی پورٹ کئے جانے والوں میں نارووال کے6، حافظ آباد کے4کراچی کے5، فیصل آباد کے4، ملتان کا1اور لاہور کے12افراد شامل ہیں۔
ترکی سے نکالے گئے پاکستانی مارچ اپریل2008 میں سڑک کے راستے ترکی پہنچے تھے،جن میں سے بعض کواستنبول اورکچھ کو یونان کی سرحد سے گرفتار کیا گیا۔ ترکی سے آنے والے افراد نے بتایا کہ انسانی اسمگلروں نے انہیں50ہزار سے6لاکھ روپے لے کریورپ پہنچانے کے خواب دکھائے تھے