دانشکدہ انٹرنیشنل کی جانب سے معروف شاعر احمد فراز مرحوم کی یاد میں تعزیتی مشاعرہ ڈیلاس میں منعقد کیا گیا ۔جس کی صدارت شاعر یونس اعجاز جبکہ نظامت دانش کدہ انٹرنیشنل کے چیئرمین نادردرانی نے کی
ا س موقع پردو نشستوں کا اہتما م کیا گیا ۔پہلی نشست میں احمد فراز کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر معروف ادبی شخصیت امین ترمذی نے احمد فراز کی زندگی پر مقالے پڑھا۔نشست میں نادر درانی نے کہاکہ احمد فراز رومانوی شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں ہونے والی بے انصافیوں کے خلاف نبرد آزما رہے ۔
انہوں نے نہ صرف علم وادب کی خدمت کی بلکہ اپنے عملی طورپر بھی ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد میں حصہ لیا۔جبکہ دوسر ی نشست میں مصر عہ طرحی ”اپنا بھی حال ہے اب لوگوفراز کا سا“کے عنوان سے مقامی شعراء نے اپنے اپنے انداز میں احمدفراز کوخراج عقیدت پیش کیا۔جن میں سید اعجاز یونس،نادر درانی،طارق ہاشمی،نورامروہوی،مقصود قاضی،ضیاء الحسن ضیاء،ڈاکٹرعامر سلیمان شامل ہیں۔اس تعزیتی مشاعرے میں ڈیلاس کی علمی و ادبی حلقوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔