ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل آیت اللہ صالحی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران جنگی مشقوں (وار گیمز) کا انعقاد کیاجائیگا۔ ایک انٹرویو میں آیت اللہ صالحی نے کہا کہ ان دو سالوں کے دوران ایئرڈیفنس اور ایوی ایشن میں کافی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو مقامی طور پر تیار کردہ جنگی جہاز دکھاناچاہتے ہیں۔ ایس 300 اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طویل ایئر ڈیفنس صلاحیت خطے کے تمام ممالک کی ضرورت ہے۔