دنیا کے دیگر بڑے ممالک کی طرح آسٹریلیا نے بھی پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے صدر منتخب ہونے کا خیر مقد م کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر پرسیکیورٹی معاملات میں بہتری پر زور دیا ہے ۔آ
سٹریلیا کے وزیر خارجہ اسٹیفن سمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری و پارلیمانی عمل فوج کی مداخلت کے بغیر مکمل ہونے کا ہم خیرمقد م کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستانی حکومت اور سیاسی نظام ملک کی موجود ہ سیاسی،معاشی مسائل اور سیکیورٹی معاملات کی بہتری کیلئے اقدامات کرے گا ۔تاکہ پاک افغان بارڈر پر صورتحال میں بہتر آسکے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاویر سولانہ نے بھی آصف علی زرداری کو ملک کاصدر بننےپر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے ۔یورپی کمیشن کے سربراہ جوزمینوئل بروسونے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکیورٹی کے مسائل اور اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئےیورپی کمیشن پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔