افغانستان میں افغان اور امریکی فوج نے مشترکہ کارروائی میں دس طالبان کو ہلاک اور تین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔
کابل میں امریکی فوج کے بیان کے مطابق نیٹو اور افغان فوج نے مشرقی صوبے خوست میں آپریشن کے دوران دس طالبان کو ہلاک کردیا ۔ امریکی فوج نے چھاپوں میں تین طالبان کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰکیا ہے ۔
ادھر افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے ملک میں طالبان کی کارروایوں میں اضافے کا ذمہ دار برطانیہ کو ٹہرایاہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق حامد کرزئی نے کابل میں ارکان پارلیمنٹ کو بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے الزام لگایاہے کہ افغان حکومت، قبائلی سرداروں اور منشیات فروشوں میں گہرے تعلقات ہیں۔
کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دوصوبوں کے گورنرز کو برطانیہ کی دباؤ پر ہٹایا گیا۔ کرزئی کے خیال میں افغانستان کے اندرونی معاملات میں برطانوی مداخلت کے باعث طالبان کی کارروایوں میں اضافہ ہواہے۔