بھارت کے
وزیراعظم منموہن سنگھ نے سول جوہری معاملات میں اہم کردار ادا کرنے پر
امریکی صدر بش کا شکریہ ادا کیاہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزارائس
نے کہاہے کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی جانب سے پابندی اٹھانے کے بعد وہ
بھارت کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیےکانگریس پر دبائو ڈالیں گی ۔
بھارت کے لیے امریکی سفیرڈیوڈ ملفورڈ نے اسے بھارت کی فتح اور کمیونسٹ
پارٹی نے یوم سیاہ قراردیا ہے۔
صدر بش کا ٹیلیفون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے
بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ اس فیصلے سے بھارت اور عالمی برادری کے درمیان
جوہری توانائی کو فروغ حاصل ہوگا۔ دونوں رہنمائوں نے اس امید کا اظہار کیا
کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان سودمند باہمی تعلقات عوام کے مفاد میں ہیں۔