کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق نےمقبوضہ سرینگر میں اپنےگھر سے ٹیلیفون کے ذریعے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل حق خود ارادیت ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو دیوار سے لگانے سے تشدد بڑھے گا۔
میر واعظ عمر فاروق نے کہاکہ وادی میں اراضی کے تنازعے پر کشمیری نوجوانوں پر بھارتی تشدد اور بربریت سے تشدد میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری بھارت پر دبائو ڈالے کہ وادی میں مظاہرین پر تشدد بند کیا جائے وگرنہ کشمیری نوجوان مسلح جدوجہد پر مجبور ہوجائیں گے۔
میر واعظ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود رادیت دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری حقوق کے لئے پرامن سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔