مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک پہاڑی سے بھاری چٹانیں گرنے سے کم سےکم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حادثے میں کم از کم چالیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مرکزی قاہرہ کے مشرق میں ایک کچی بستی کے درجنوں گھر اس وقت زمین بوس ہو گئے جب قریبی پہاڑی سے بڑے بڑے پتھر ان پر گرنا شروع ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق قاہرہ کے غریب علاقے دوائکا ڈسٹرکٹ میں مقتم کی پہاڑیوں کے نیچے واقع ایک چھ منزلہ عمارت بالکل تباہ ہو گئی ہے۔
خدشہ ہے کہ اب بھی کچھ افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیر لیا ہے۔کم از کم بیس افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پہاڑی سے گرنے والی چٹانوں تلے دب کر مرنے والوں کی تعداد تیس ہو گئی ہے جبکہ امدادی کارکن ملبے میں دبے مزید افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق قاہرہ کے غریب علاقے دوائکا ڈسٹرکٹ میں مقتم کی پہاڑیوں کے نیچے واقع ایک چھ منزلہ عمارت بالکل تباہ ہو گئی ہے۔
امدادی کام جاری ہے اور ملبہ اٹھانے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے جبکہ مقامی افراد بھی عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقامی آبادی کا یہ بھی کہنا ہے حکومتی اعدادوشمار کے برعکس ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق کم از کم آٹھ بڑی چٹانیں جن میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً ستر ٹن تھا آبادی پر گری تھیں۔