ایران کی مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین کے صدر ہوجن تاؤ نے ایران کے صدر احمدی نژاد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہے۔
چین کے صدر نے ایرانی صدر احمدی نژاد سے ملاقات کے بعد عالمی طاقتوں پر زوردیا کہ وہ ایران کے ایٹمی معاملے میں لچک پیدا کریں اور موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ چنی صدر ہوجن تاؤ نے کہا کہ چین ایران کے پر امن ایٹمی حق کو تسلیم کرتا ہے اور ایران کے ایٹمی معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کا خواہاں ہے
صدر احمدی نژاد نے بھی ایران کے پرامن ایٹمی حقوق کے بارے میں چین کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔
ادھر صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد چین کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے تہران واپس پہنچ گئے ہیں ۔
صدر احمدی نےچین کے صدرکی دعوت پر2008ء اولمپیک کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ چين کے صدر ہوجن تاؤ اور چین کے وزیر اعظم سمیت کئی اعلی چینی حکام سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی