ایرانی بحریہ نے کہا ہے کہ وہ ملکی بحری حدود سے کہیں دور بحر احمر کے پار اور آبنائے ہرمز اور نہر سویز جیسے اہم تجارتی راستوں تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے بحریہ کمانڈر محمد موسوی کے حوالہ سے بتایا کہ ایرانی بحریہ نے اب بحیرہ احمر کے پار آبنائے باب المندب تک دشمن کا سامنا کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ آبنائے ہرمز میں کارروائیاں کرنے کی صلاحیت بھی حاصل کر چکی ہے اور اس کی سٹرٹیجک اہمیت یہ ہے کہ جس بھی ملک کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہو جائے گی وہی اس خطہ کا فاتحہ ہوگا اور یہ بات عراق کے ساتھ ایران کی جنگ سے ثابت ہو چکی ہے۔
باب المندب کے قریب خلیج عدن میں گشت کرنے کے دوران 2 ایرانی بحری جہازوں کو پکڑا گیا تھا جن میں سے ایک اب بھی بین الاقوامی فورس کے پاس موجود ہے۔