جی ایٹ ممالک نے بھارت کے ساتھ جوہری تجارت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایک بھارتی اخبار کے مطابق امریکا نے آٹھ بڑے صنعتی ممالک کی تنظیم کو اس بات پر تیار کر لیا ہے کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے) این پی ٹی( پر دستخط نہ کرنے والے ملکوں کو افزودگی اور ایٹمی ری پروسسنگ کے لیے استعمال کی جانے والی اشیا(ٹیکنالوجی) کی منتقلی پر پابندی عائد کر دی جائے۔اٹلی میں جی ایٹ سربراہ کانفرنس کے اختتام پر جاری کیے گئے الگ بیان میں رکن ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ ایٹمی مواد کی افزودگی اور ری پروسسنگ کیلئے استعمال ہونے والی اشیا پر کنٹرول سخت کریں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیوکلیئر سپلائرز گروپ نے ایٹمی آلات،ایندھن اور ٹیکنالوجی برآمد کرنے کے لیے بھارت کو اپنے برآمدی رولز سے استثنیٰ دے دیا تھا۔ بھارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ پابندی بھارت اور امریکا کے درمیان سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔