دنیا کی بلند ترین زیر تعمیر عمارت برج دبئی کی اونچائی688 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔
اپریل2008 میں برج دبئی امریکا میں واقع 628.8 میٹر اونچےNorth Dakota TV mast کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا بلند ترین ڈھانچا بن گیا تھا۔ا ب160 سے زائد منزلوں کیساتھ برج دبئی نے دنیا بھر میں کسی بھی عمارت میں سب سے زیادہ منزلیں رکھنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔
اس وقت تقریبا7500 professionals اورskilled ورکرزاس تعمیراتی شاہکار کی تیاری میں مصروف عمل ہیں۔ برج دبئی کی تعمیر پر تقریبا1 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔