انگلش کائونٹی میں گزشتہ روز ہیمپشائر کائونٹی اور ایسکس کائونٹی کے درمیان میچ میںگلابی گیند استعمال کی گئی ۔ ٹونٹی 20 کرکٹ میچ میں پہلی مرتبہ پنک بال استعمال کی گئی ۔ اس سے قبل اپریل میں میری لیبون کرکٹ کلب نے سکاٹ لینڈ کے خلاف کرکٹ میچ میں پنک بال استعمال کی تھی ۔ پنک بال کے ذریعے کھیلے جانے والے اس میچ میں ہیمپشائر کاونٹی نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ واضح رہے کہ پہلی مرتبہ پنک بال جنوری میں برسبین میں کوئز لینڈ اور ویسٹرن آسٹریلیا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ میں استعمال کیاگیا تھا۔