سابق عالمی چیمپیئن جان شیر خان کو جرمنی کے نامور اسکواش کلب نے میونخ میں ایک ماہ کا تربیتی کیمپ منعقد کرنے کی پیشکش کی ہے۔
جان شیر خان نےبتایا ہے کہ ڈیوڈ لائٹ اسکواش کلب نے انہیں ایک ماہ کے تربیتی کیمپ کے لئے ایک لاکھ ڈالر ادا کرنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔
سابق عالمی چیمپیئن کے مطابق وہ عید کے بعد حتمی معاہدہ کرنے کے لئے جرمنی روانہ ہوں گے جبکہ دسمبر کے اوائل سے میونخ میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کریں گے۔