نیپال کے نومنتخب مائو نواز وزیراعظم پراچندا نے 240 سالہ بادشاہت کے خاتمہ کے بعد ملک کی پہلی کابینہ تشکیل دیدی۔
ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ وزیراعظم نے 15 نئے وزراء کو کابینہ میں شامل کرلیا جس کے بعد وزراء کی تعداد 24 تک پہنچ گئی۔ عہدیدار نے بتایا کہ کابینہ میں مائو نواز جماعت اور مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی سے 6,6 وزراء اور ایک ایک دیگر تین حکومتی اتحادی جماعتوں سے لئے گئے ہیں۔ کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ہی کئی ہفتوں سے جاری سیاسی ڈیڈ لاک بھی ختم ہوگیا۔