Download Chrome
انٹرنیٹ کے بڑے سرچ انجن گوگل نے مائکروسافٹ کے ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ اور موزیلا ’فائر فوکس‘ کے مقابلے میں ایک ’اوپن سورس‘ ویب براؤزر جاری کیا ہے۔’ کروم‘ نامی اس براؤزر میں ملٹی میڈیا اورگرافکس پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اسے مستقبل میں ویب کے استعمال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
اس براؤزر کا بِیٹا ورژن سو ممالک میں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے کمپیوٹرز کے لیے جاری کیا گیا ہے جبکہ میکنٹاش(Macantosh) اور لینیکس نظام کے کمپیوٹرز کے لیے یہ براؤزر مستقبل میں دستیاب ہوگا۔
گوگل میں پراڈکٹ مینجمنٹ کی نائب صدر سندر پچائی نے لکھا ہے کہ ہمیں جو چیز درکار تھی وہ صرف ایک براؤزر نہیں بلکہ ویب صفحات اور ایپلیکیشنز کے لیے ایک جدید پلیٹ فارم تھا اور اسی کی تیاری کے لیے ہم نے کام کیا۔
گوگل کا یہ ویب براؤزر ویب کٹ پر مشتمل ہے۔ ویب کٹ ایک انجن ہے جو ایچ ٹی ایم ایل وغیرہ کرو رینڈر کرنے میں مدد دیتا ہے۔
حسب معمول اسے عمومی انداز میں متعارف کروانے کی بجائے گوگل نے یہ خبر باوثوق ذرائع کے ذریعے جاری کروائی ہے۔
اس کا نیا جاوا سکرپٹ انجن وی 8 جو کثیر عملی(بیک وقت ایک سے زیادہ عمل کاری ) کا ڈیزائن استعمال کرتا ہے، شاید اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ پورے براؤزر کو چھیڑے بغیر انفرادی صفحات کو انفرادی طور پر ہی ختم کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے میموری کی کچھ قربانی البتہ دینا پڑتی ہے۔
اس میں وہی عام خصوصیات جیسے اینٹی فشنگ سے بچاؤ، ٹیب وغیرہ موجود ہونگی۔ اس کے سکرین شاٹس پہلے ہی منظر عام پر آچکی ہیں۔ اور اس کا مواجہ دیکھ کر لگتا ہے جیسے گوگل کی بٹن اور ونڈو کے بارے میں اپنی ہی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد ہے۔ ایسے ہی میکنٹوش نے سفاری کے ساتھ کیا تھا۔
گوگل پکاسا، گوگل ڈاکیومنٹس اور گوگل میپس جیسی ویب اپلیکشنز پیش کر چکا ہے اور اب یہ نیا براؤزر مائیکروسافٹ کی اس میدان میں موجود اجارہ داری ختم کرنے کی کوشش ہے۔
مائیکروسافٹ کے ویب براؤزر’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو قریباً اسّی فیصد نیٹ صارفین استعمال کرتے ہیں۔
Download Chrome Browser, download google chrome Browser google browser, download google chrome, download google chrome browser