جنوبی کوریا میں دنیا کا پہلا کلون شدہ کتا 10 پلوں کا باپ بن گیا ۔ سیئول نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق سپنی نامی کتے کا اس نسل کی دو کلون شدہ کتیائوں کے ساتھ مصنوعی طریقہ سے ملاپ کرایا گیا جس کے نتیجے میں 10 پلے پیدا ہوئے جن میں سے ایک مرگیا جب دیگر نو مکمل طورپر صحت یاب ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پلے مکمل طورپر کلون شدہ والدین سے پیدا ہوئے جو اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے ۔ ماہرین نے کہاکہ اس تجربے سے ثابت ہوگیا ہے کہ کلون شدہ کتے بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی سراغ رساں کتوں پر بھی آزمائی جائے گی ۔