امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے خلائی شٹل اٹلانٹس کی 8 اکتوبر کو خلا میں روانگی کا اعلان کر دیا۔ دفاعی حکام نے کہا ہے کہ فے اور حنا سمندری طوفان کے باعث خلائی شٹل پر بعض آلات بروقت نصب نہیں کئے جا سکے ہیں جس کی وجہ سے خلائی شٹل کی روانگی میں شیڈول سے ہٹ کر دو تین دن کی مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔ حکام کے مطابق خلائی شٹل کو لانچنگ پیڈ پر راکٹ کے ساتھ جوڑنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ واضح رہے خلائی شٹل اٹلانٹس عالمی خلائی سٹیشن میں نصب کئے گئے ہبل خلائی دوربین کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔