Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
Al Qamar Online Blogs


    
| | |
Preview Chanel
Important News International News News From Pakistan News from India Special Reports and Features Columns Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan
Wed, 03 Dec 2008 00:47:04   |   |   |  Text Only Version

Fri, 05 Sep 2008 13:51:00

بھارتی سپریم کورٹ کی اڑیسہ میں مزید نفری کی تعیناتی کی ہدایت



بھارتی سپریم کورٹ نے مشرقی ریاست اڑیسہ میں عیسائی شہریوں کی حفاظت  کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی مزید 4 بٹالین نفری کی تعیناتی کی ہدایت کر دی۔

 اڑیسہ ریاست میں ایک ہندو رہنما  کی ہلاکت کے واقعہ  کے بعد پھوٹ پڑنے والے فسادات کے باعث ہندو آبادی سے گرجا گھروں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ عیسائی آبادی کے گھروں کو بھی آگ لگانا شروع کر دی تھی۔ ان فسادات میں 16 افراد ہلاک بھی ہوئے جن میں زیادہ تعداد عیسائی باشندوں کی ہے۔

بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ کی حکومت نے کہا ہے کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں ہندو انتہا پسندوں کے حملوں میں اب تک 17 گرجا گھروں اور 558 رہائشی مکانوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔  

 پیر کو  وزیراعلیٰ نوین پٹناٹک کی زیر صدارت اجلاس میںریاست کے فسادات سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ریاستی چیف سیکرٹری اجیت کمار ترپاٹھی نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہندو انتہا پسند رہنما سوامی لکشمی نندا کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد اڑیسہ کے مختلف علاقوں میں عیسائیوں کی املاک کو حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فسادات کے بعد اب ہزاروں مسیحی باشندے بے گھر ہو چکے ہیں اور دس امدادی کیمپوں میں ساڑھے بارہ ہزار سے زائد عیسائیوں کو امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں فسادات کے دوران 16 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے بعض کو زندہ جلایا گیا۔

 چیف سیکرٹری نے کہا کہ حملوں میں ملوث 185 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فسادات سے شدید متاثرہ ضلع کندھمال میں حکام نے سات پناہ گزین کیمپ قائم کردیئے ہیں جن افراد نے پناہ گزین کیمپوں میں پناہ لی ہے ان میں سے بعض ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے بعد کئی دنوں تک جنگل میں بھوکے پیاسے چھپے رہے۔ ریاست کی سنگین صورتحال کے پیش نظر اڑیسہ کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ رہا۔ دریں اثناء اڑیسہ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس گوپال نندا نے بتایا کہ فسادات سے متاثرہ ضلع کندھمال میں پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیوں کے علاوہ آرمڈ پولیس اور خصوصی آپریشن گروپ کے ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

وزیراعظم منموہن سنگھ نے ملک کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں عیسائیوں پر ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے بعد شدید عالمی دبائو اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی سخت تنقید کے پیش نظر ریاستی حکومت کو عیسائیوں کی ہلاکتوں اور گرجا گھروں پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے اڑیسہ میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد اپنی طویل خاموشی توڑتے ہوئے پیر کو اڑیسہ حکومت کو حکم دیا کہ وہ عیسائیوں کے خلاف حملوں میں ملوث ہندو انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کرے۔ نئی دہلی میں جاری سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم منموہن سنگھ نے عیسائیوں پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ریاستی وزیراعلیٰ نوین پٹناٹک سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

بھارتی وزیراعظم نے اڑیسہ میں پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ اڑیسہ میں عیسائیوں پر ہونے والے منظم حملوں کی عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ بینڈیکٹ کے علاوہ امریکہ' یورپی یونین اور کئی دیگر ممالک نے بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور ذرائع ابلاغ نے بھی اڑیسہ میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے عیسائیوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی حالیہ تاریخ میں عیسائیوں کے خلاف ہونے والے شدید حملوں میں متاثرہ لوگوں کی مالی امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اڑیسہ میں عیسائیوں پر حملوں میں مبینہ طور پر ملوث دو سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ یاد رہے بھارت میں ماضی میں بھی عیسائیوں کو ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کا نشانہ بننا پڑا ہے۔

اڑیسہ میں ہندو عیسائی فسادات کے بعد جنگلات میں پناہ لینے والے ہزاروں عیسائی صورتحال بہتر ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس آنا شروع ہوگئے۔ یہ عیسائی ہندو بلوائیوں سے جان بچانے کے لئے کئی دنوں تک جنگلات میں چھپے رہے جن میں یتیم خانے کے 21 بچے بھی شامل ہیں۔ اڑیسہ کے ضلع کندھامن میں ہندو عیسائی فسادات ایک ہندو مذہبی رہنما کے قتل کے بعد شروع ہوئے۔ ان فسادات میں کئی افراد مارے گئے جبکہ متعدد گرجا گھروں اور مشنری سکولوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ لاوارث بچوں نے بتایا کہ یتیم خانہ ہمارا گھر تھا جسے جلا دیا گیا' اب ان کے پاس رہنے کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ افراد کے لئے بحالی کیمپ لگا دیئے ہیں جہاں انہیں ضروری اشیاء مہیا کی جائے گی۔ ہندوئوں کے مطابق پادری غریب ہندوئوں کو عیسائی بننے پر مجبور کر رہے ہیں جبکہ عیسائیوں کا کہنا ہے کہ ہندو فرسودہ خیالات سے تنگ آکر مذہب تبدیل کر رہے ہیں۔

 
یہ خبر، مضمون یا کالم درج ذیل لنکس سے اپنی ڈائری میں محفوظ کریں
digg it | Yahoo | Google | Slashdot | del.icio.us | Technorati

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india

Al Qamar Online
Masood Munawar, Al Qamar Online, Norway
|
Mujahid Hussain, Brussles
|
Nasar Malik
|
M.Haroon Abbas
Zabih ul Allah
|
Saeed Akhtar Ibrahim
|
Jamil Ahmed Khan
|
Qamar M.A.
Muhammad Bin Qasim
|
AsGhar Ansari, New Delhi, India
|
Sheikh Abdul Majid
|
Sareer Khalid, Srinagar, Kashmir
 

 مزید خبریں اورمضامین

online.urdu.newspaper.pakistan.bbc.jang..poetry.sms.joke.shairi.girl.airline.cricket.woman.embassy.lahore.music.fashion.wedding.india
Dec 2008
SuMoTuWeThFrSa
  1 2 3 4 5 6
7 8 9 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31      

Urdu Bloggers
Urdu Bloggers
HalChal
SMS Guru
SMS Guru
Daily 1 World
Al Qamar Online
© Copy Rights 1999-2008, Al Qamar Online Media City , All Rights Reserved.

Email: General: mail@alqamar.org | For News : news@alqamar.org
Contact : UK: + 44 703 186 7719 | Denmark: +045 22 16 6554 | U.S. +1 516 3142803 | Pakistan: +92 322 5211447, +92 333 78 1751 1

Popular Searches: Urdu News, Urdu Newspaper, Online Urdu News, Online Urdu Newspaper, Urdu News paper, Pakistani Newspaper, Newspaper from England, 24 Hours Live Updated Urdu News, Indian Newspaper, Online Urdu Newspaper, BBC Urdu, Urdu Poetry, Urdu Blogs, Pakistani Fashion, Wedding, india,World News

Al Qamar Online is considered the largest , the most famous and popular web site the world over functioning for the awareness of social, political, economical and cultural issues of the south Asian community.
Islam:
Basic Islamic Teachings and Research Articles

Al QamarNews:
This online Network presents daily live updated news, and we have the largest News archives of past three years on the site.It has the well experienced, intellectual, highly qualified and dedicated journalists, writers on its editorial board (who worked with world’s known organizations like BBC etc.) their articles and column have great impact on the readers. More than 3100 Urdu Columns on Current Issues, International Affairs and Politics are online on this site.
Poetry: This website contains the largest collection of Urdu Poetry and literature. More than 300 poets’ selected poetry is online.
For Women: Find out Recipes and Designs Of Henna( mehndi)
For Kids: Stories, Online Games, etc.
Show biz: Latest Pakistani Fashion, Pictures, images, of Pakistani Stars and Models
Powered by: PHPCow.com