بھارت کی حکمران کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کوجنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈولے جانے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے سے بال بال بچ گیا۔ حکام نے یہاں بتایا کہ نئی دلی سے تامل ناڈو کے شہر کوٹم بٹور جانے والے خصوصی طیارے کے انجن میں دوران پروازخرابی پیدا ہوئی۔ تاہم پائلٹ نے انتہائی مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو اپنی منزل سے 250 کلومیٹر قبل ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے ہوائی اڈے پر بحفاظت اتار لیا ۔ ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے پرسوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے ۔ طیارے پر بھارت کے مرکزی وزیرخزانہ سمیت کئی اہم شخصیات سوار تھیں۔