سری لنکا اور بھارتی فوج کے افسران اور اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم کشمیر میں 20 ہزار 2 سو فٹ بلند پہاڑی چوٹی سر کرے گی۔ بھارت کے وائس چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل پی ایس ڈھلوں (کل) ہفتہ کو دونوں ملکوں کی مشترکہ فوجی ٹیم کو کشمیر روانہ کریں گے۔ اس موقع پر نئی دہلی کے فوجی ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب منعقد ہوگی۔ بھارتی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بھارتی فوج کے درمیان تعاون کیلئے کشمیر میں ''کانگری چوٹی'' کو سر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ کشمیر کے خطے لداخ کے صدر مقام لیہہ میں ''کانگری چوٹی'' بلند ترین پہاڑی چوٹی ہے۔ سری لنکن فوج کے افسران اور اہلکاروں پر مشتمل کوہ پیما ٹیم 8 ارکان پر مشتمل ہوگی جبکہ ٹیم میں بھارتی فوج کے 4 افسروں سمیت 19 اہلکار شامل ہونگے۔