Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

دماغ ماؤف ہے۔کیا لکھوں؟

لندن۔۔انگلینڈ
safdarلکھنا تو ‘‘مرشد ساز’’ ناظم پر تھا اور اس نیک روح پر لکھ کر بھی رکھا ہوا ہے اور ملتان میں آصف خان کھیتران کو بتا بھی چکا ہوں کہ اعجاز رانا آف لیہ کے بعد اگلی تحریر ناظم آف حافظ آباد پر ہے لیکن اس دماغ کا کیاکرؤں کہ جو اس خبروں کی دنیا میں رہنے کی وجہ سے جیسے ماؤف ہو گیا ہے۔ جس طرف بھی دیکھیں ایک ایسی افتاد اور کشت و خون ہے کہ اب ان آنکھوں کو سیاہ رنگ بھی سرخ لگنے لگا ہے۔ خون انسان کی اس قدر ارزانی اس سے پہلے تو کبھی نہیں دیکھی تھی۔
ناظم بھائی ناراض نہ ہونا اور یہ بھی نہ سمجھنا کہ میں آپ کو بھول گیا ہوں۔ کیا کرؤں اپنے مزاج سے مجبور ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ ایسے میں جب انسانیت شاید آخری سسکیاں لے رہی ہے میں ‘‘شکریے’’ جیسی تحریریں کیسے لکھوں۔
اعجاز نما اور اعجاز صورت اعجاز رانا آف لیہ سے یاد آیا کہ آج 23 فروری بروز جمعہ لندن وقت کے مطابق صبح نو بجے ٹیلی فون کی گھنٹی بجی۔ میں ریڈیو سے رات کی ڈیوٹی کر کے صبح کوئی چھ بجے سویا تھا اور اگر چہ جاگا ہوا تھا لیکن بستر پر دراز تھا۔ فون اٹھایا تو ‘‘مرشد’’ کے نعرہء رندانہ کے ساتھ اعجاز رانا کی مخصوص آواز اور لہجہ تھا اور موصوف آج ہی ملتان کے روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والے اس فقیر کے انٹرویو کی سرخیاں پڑھ کر سنا رہے تھے۔ اعجاز نے یہ سب کچھ اس طرح سنایا کہ میں آنکھیں بند کر کے لاشعوری طور پر اس انٹرویو کو شائع شدہ صورت میں دیکھنے لگا۔
یہ بہترین موقع ہے کہ ملتان میں روزنامہ جنگ کے ادبی صفحے کے انچارج اور اپنے کرم فرما جناب رضی الدین رضی کا شکریہ ادا کرتا چلوں جنہوں نے اس ادبی ورثے میں قطعی طور پر کوئی خیانت نہیں کی۔ اعجاز کا یہ کہنا ہے کہ‘‘ رضی مرنے کے بعد انسان کی تعریف کرتے ہیں’’ مجھے مزید زندگی عطا کر گیا ہے۔ بس اتنا ہی کہوں گا کہ رضی بھائی بہت بہت شکریہ!
اب جو میں نے دماغ کے ماؤف ہونے کی بات کی تھی تو اسکی وجہ اس قسم کی خبریں ہیں جنہوں نے سانس لینا بھی مشکل بنا دیا ہے اور جینا جیسے ایک سزا یا ذلت محسوس ہو رہا ہے۔

کسی بھی تفصیل و تبصرے کے بغیر معدودے چند خبروں کی صرف اور صرف سر خیاں۔
1۔۔۔بھارت کی ریاست ہریانہ میں حکام سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے ان لاشوں کو اجتماعی طور پر دفنانے کےانتظامات کر رہے ہیں جن کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
2۔۔۔‘‘تُف بر تو اے آسمان۔۔لوگ بھوکے مر رہے ہیں اور حکومت اس خبر پر خوش ہے’’پاکستان نے جمعہ کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے جوہری صلاحیت کے حامل حتف چھ (شاہین دوئم) میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔hataf
3۔۔۔ایک چودہ سالہ عراقی لڑکی سےگینگ ریپ اور اسے خاندان سمیت قتل کرنے کے جرم میں ایک امریکی فوجی کو ایک سو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
4۔۔۔ بہاولپور کی پولیس نے ایک شخص کے خلاف بلا اجازت اپنی بیوی کا گردہ فروخت کر کے ٹریکٹر خریدنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے اس کے ایک رشتہ دار کو گرفتار کر لیا ہے۔
5۔۔۔کراچی پولیس نے غریب دکاندار کے آپریشن کے دوران گردہ چوری کرنے کے الزام میں ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔
بس اب اگر اس سے آگے کچھ لکھا تو دماغ جیسے اُچھل کر باہر آ جائے گا۔

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

3 تبصرے »

  1. Anonymous UNITED KINGDOM نے لکھا؛

    February 26, 2007 at 2:27 am

    فقیر ہیوسٹن جاوید زیدی صاحب
    آپ نے یہ پیغام بھیجنا مجھے تھا لیکن بھیج دیا ملتان کے آصف خان کے نام۔ یہ تو انکی مہربانی کہ انہوں نے مجھ تک پہنچا دیا ورنہ ہم تو رہ گئے تھے محروم حضور کے ارشادات کی زیارت سے۔ سلامت رہیں ہم تو آپ کے دائمی مداح ہیں۔
    Name: javedzaidi@ | E-mail: javedzaidi@hotmail.com | IP: 68.201.234.171

    Shahji zara hath hola rakhain chadar ko bus utna he phailay
    kejitne gunjaish hay aur ye dimagh mauf honay wala mamla munasib nahi
    bhala hum bloggers yani hum jaisaybloggers ka kiyabaney ga
    aisa na ho keJINPA TAKIA THA VOHE PATTAY HAWA DAINEY LA Mashallah khub likh rahay hain yun bhi hum log
    kasrat ke nahin qillat ke qail hain quality bajae quantity
    baqi baqi
    duago
    faqire houstan

  2. Chaxq JAPAN نے لکھا؛

    March 28, 2007 at 9:04 am

    Helo! What a nice site here! And here’s my:
    frontier airlines home page [url=http://hometown.aol.com/ticketsair/frontier]frontier airlines home page[/url] alaska airlines flight [url=http://hometown.aol.com/ticketsair/alaska]alaska airlines flight[/url]

  3. Rysezw BRAZIL نے لکھا؛

    March 28, 2007 at 9:04 am

    What a cool site. And visit my site too:
    spirit airlines flight [url=http://hometown.aol.com/ticketsair/spirit]spirit airlines flight[/url] southwest airlines air fare [url=http://hometown.aol.com/ticketsair/southwest-airfares]southwest airlines air fare[/url]

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو