Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

ڈنمارک : عشق نہ پچھے ذات

کوپن ہیگن ۔ڈنمارک
nasar ڈنمارک کے مہشور زمانہ ادیب و شاعر ہانس کرسچین آنڈرسن اور بچوں کے لئے ان کی طلسماتی شہزادوں اور شہزادیوں کی کہانیوں سے تو آپ متعارف ہی ہونگے ۔ اٹھارویں صدی کے اس عظیم ڈینش ادیب کی یہ کہانیاں اور ان کے کردار آج بھی اہل ذوق اور ادب لطیف کا مزاج رکھنے والوں کے قلب و ذہن میں محفوظ ہیں لیکن ان کہانیوں کے یہ کردار تو محض ہانس کرسچین آنڈرسن کے اپنے ذہن کی اختراع تھے انہیں کیا پتا تھا کہ ایک دن ان کے یہ تخیلاتی کردار حقیقت کا روپ دھار کر خود اُن کے اپنے ہی ملک ڈنمارک اور دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن جائیں گے ۔ لیکن کیسے؟

موجودہ ملکہء ڈنمارک مارگریٹھے الثانی کے دوسرے بیٹے شہزادہ یوکم کی اہلیہ شہزادی الیگزینڈراجنہیں شہزادہ یوکم نے طلاق دے دی تھی اور جو اُن کے دو بیٹوں کی ماں ہیں ‘ انہوں نے اب اپنے سے چودہ سال کم عمر والے ایک فوٹوگرافر اور ساؤنڈ ریکارڈرنگ انجینئر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ شادی تین مارچ کو کوپن ہیگن کے نواح میں ایک قدیم دیہاتی گرجے میں ہوگی ۔
لیگزینڈرا اورفوٹوگرافر اور ساؤنڈ ریکارڈرنگ انجینئر مارٹن یورگنسن کی آپس میں شناسائی کیسے ہوئی یہ بھی ایک طلسماتی کہانی ہی ہے ۔ مارٹن یورگنسن جو صرف اٹھائیس سال کے ہیں وہ شاہی گھرانے کے متعلق ایک فلم کی تیاری میں اپنے پیشہ وارانی فرائض کے دوران شہزادیالیگزینڈرا سے ملے اور پھر ملاقاتوں کے دوران بات وہاں تک جا پہنچی کہ اب اسے بیان کرنے کے لیے ہانس کرسچین آنڈرسن ہی ہوتے تو بات بنتی ۔اٹھائیس سالہ مارٹن یورگنسن خود ایک خوبصورت نوجوان ہیں ۔ اور جب وہ صرف سولہ سال کے تھے تو تب ایک بیٹی کے بن بیاہے باپ بن چکے تھے ۔ لیکن اپنی اس بیٹی کے ساتھ اب ان کا کوئی ربط و تعلق نہیں لیکن ان کی ہونے والی بیوی ( شہزادی) الیگزینڈرا کے دونوں بیٹے ان کے ساتھ رہتے ہیں ۔

ڈنمارک کے مہشور زمانہ ادیب و شاعر ہانس کرسچین آنڈرسن اور بچوں کے لئے ان کی طلسماتی شہزادوں اور شہزادیوں کی کہانیوں سے تو آپ متعارف ہی ہونگے ۔ اٹھارویں صدی کے اس عظیم ڈینش ادیب کی یہ کہانیاں اور ان کے کردار آج بھی اہل ذوق اور ادب لطیف کا مزاج رکھنے والوں کے قلب و ذہن میں محفوظ ہیں لیکن یہ کہانیان اور ان کے کردار تو محض ہانس کرسچین آنڈرسن کے اپنے ذہن کی اختراع تھے انہیں کیا پتا تھا کہ ایک دن ان کے یہ تخیلاتی کردار حقیقت کا روپ دھار کر خود اُن کے اپنے ہی ملک ڈنمارک اور دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن جائیں گے ۔ لیکن کیسے؟
مزید تفصل المقر آن لائن کے مرکزی صفحے پر

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو