Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

انسا نیت کا وعظ وہ فر ما رہے ہیں آج

shamsخبر ہے کہ حکمراں مسلم لیگ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سر براہ جناب مشا ہد حسین صاحب نے یہ مطا لبہ کیا ہے کہ ایران ان پندرہ سیلرز اور میرینزکوانسا نیت کے نام پر رہا کر دے ۔اور بر طا نوی حکو مت کی غلط پالیسی کی سزا ان کی نہ دے۔خدا کاشکر ہے کہ ان کی زبان پرانسانیت کا نام آیا، یہ اچھی پیش رفت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اب وہ ہزاروں لو گ جو لا پتہ ہیں یا پا کستان کی جیلو ں میں یا ہما رے دوستوںں کی جیلو ں میں شک میںسالوں سے پڑے سڑ رہے ہیں ،جوبے گناہ ہیں ۔وہ جلد ہی رہا ہو جا ئیں گے۔ان میں شایدوہ بھی شامل ہو ںجو کل پر سوں صدر اور وزیرآعظم پر تنقید کر نے پر پا نچ سا ل کے لیئے جیل بھیجے گئے ہیں ۔ ہمیں یہ قانو ن عجیب لگا۔ کیو نکہ جس ملک کی ما ڈرن پا لیسی میں تو ہینِ رسالت جیسا قانو ن دقیا نو سیت کی دلیل سمجھا جا رہاہے ا ور اس کو دستور سے نکالنے کی
با تیں ہو رہی ہیں وہا ں ۔ انسا نو ں پر تنقید جرم بنا نے کا قانو ن تا زہ وارد ہے ۔ جبکہ خو د بر طا نیہ میں عیسیٰ علیہ السلام کے خلاف با ت کر نے پر قانون مو جود ہے۔ ہمارا مشورہ انہیں یہ ہے کہ اس سلسلہ میں پا لیسی وضع کر نے سے پہلے فرانس کے ایک وزیر کا یہ بیا ن جو ضرورپڑھ لینا چا ہیئے کہ میں اس کے با وجود بھی اپنا کا رٹو ن بنو انا پسند کر تا ہو ں ،جبکہ میڈیا میرے ساتھ اکثرزیا دتی کر جا تی ہے۔ کیونکہ میں آزادی صحا فت کا علمبردار ہو ں لہذا میں کچھ نہیں کہتا ۔ خیروہ تو ہم بھی ہیں ؟
اب آتے ہیں ایران کو انسا نیت کے سبق پر۔ اچھا بات کہنا اچھی با ت ہے۔ مگر کہنے والے کو پہلے خو د عمل کر نا چا ہیئے۔ہم اتنا بتا دیں کہ کو ئی آزاد ملک اپنی ملکی حدود کی خلا ف ورزی کی اجا زت نہیں دیتا ۔اور ایسا جو کر تا ہے وہ کسی رحم کا مستحق نہیں ہو تا ۔ورنہ سر حدیں اور چا ر دیواریاں کھلو نابن جا ئیں ، چوراورطا قتور کھیلا کر یں ۔تا ریخ میں یہ بھی ہے کہ اللہ تعا لیٰ نے فر عون کو جب ڈبو یا تھا، تووہ اکیلا نہیں تھا بلکہ پو ری قوم کو لے ڈو با تھا ۔ ہم اپنی با ت کو اپنے ہی اس شعر پر ختم کرتے ہیں ۔

انسا نیت کا وعظ وہ فر ما رہے ہیں آج
جن کو پتہ نہیں ہے کہ انسا نیت ہے کیا

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو