Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

ایک خبر بلا تبصرہ

safdarتین اپریل کو جب چیف جسٹس افتخار چوہدری کو سپریم جوڈیشل کونسل میں پیش کیا گیا تو سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر نعرہ بازی جاری تھی اور عمارت کے اندر بھی ایک غیر معمولی واقعہ اسوقت سامنے آیا ۔ عمارت کے اندر لاہور ہائی کورٹ کے ایک وکیل ریٹائرڈ کرنل انورآفریدی نے احتجاج کے طور پر اپنے وہ سارے تمغے واپس کردیئے جو ان کو فوج کی نوکری کے دوران ملے تھے۔ انور آفریدی اپنے ساتھ وہ سب تمغے لیکر آئے تھے اور انہوں نے ہوا میں لہراتے ہوئے یہ سب تمغے پھینک دیئے اور اعلان کیا کہ پاکستان میں عدلیہ کی مکمل آزادی اور جمہوریت کی بحالی تک وہ اپنے نام کے ساتھ کرنل کالفظ بھی استعمال نہیں کریں گے۔

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

1 Comment »

  1. نصر ملک ۔ DENMARK نے لکھا؛

    April 3, 2007 at 11:54 pm

    آفرین ہے لاہور ہائی کورٹ کے ایک وکیل ریٹائرڈ کرنل انورآفریدی پر کہ انہوں نے احتجاج کے طور پر اپنے وہ سارے تمغے واپس کردیئے جو ان کو فوج کی نوکری کے دوران ملے تھے۔ ریٹائرڈ کرنل انور آفریدی نے تو کارنامہ کردکھایا اور اس فرد واحد کا یہ کارنامہ “ریکارڈ “ پر بھی آچکا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ وہ “ حاضر سروس “ اور دوسرے ریٹائرڈ کرنل ‘ میجر ‘ بر گیڈیئر اور جنرل جو ابھی تک اپنی نام نہاد فتوحات اور نمایاں کارکردگیوں کے تمغے سجائے ہوئے ہیں ان کے ضمیر کہاں سو چکے ہیں ؟ سرکاری مراعات و انعامات کے طور پر یہ کرنل جرنل ملک کے آدھے رقبے کو جس طرح اپنے نام آلاٹ کر چکے ہیں اس کا حساب کون دے گا ۔ اور یہ جو فوجی ٹیکسٹایل ملیں ہیں ‘ فوجی فانڈیشن اور فوجی شوگر ملیں ہیں اور کیڈت کالجز ہیں ان پر فوجیوں کے قبضے اور ان کے خاندانوں کو نسل در نسل پاکستان پر حکمرانی کے لیے تیار کئے جانے کاسلسلہ کب ختم ہو گا؟
    ہمارے پیارے صفدر ھمٰدانی صاحب ! کیا یہ ممکن نہیں کہ 1971 کے بعد سے اب تک جن جن نیازیوں ‘ آفریدیوں ‘ چوھدریوں اور انہی کی طرح کے دوسرے نام نہاد فاتح فوجیوں کو جو تمغے اور مراعات و انعامات کے طور پرزمینیں دی گئی ہیں بحق قوم و وطن ضبط کر لی جائیں؟ کیا کہیں گئے ہمارے دیگر قارئین بیچ اس معاملے کے !!

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو