Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

خواجہ کا گواہ؟

safdarباب وولمر کی موت واقع ہوگئی،وہ اپنی موت خود مرا یا کسی نے قتل کیا؟
تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی تفتیش شروع کر دی اور یہ رپورٹ کب آئے گی کیا معلوم؟
انضمام الحق نے کپتانی اور ایک روزہ میچوں سے توبہ کر لی لیکن کیا یہ توبہ قائم رہے گی؟
سرفراز نواز اور شعیب ملک کے درمیان بیان بازی شروع ہوگئی اور کیا اب شعیب ملک عدالت کا رُخ کریں گے؟
اب خواجہ کے گواہ نے ایک بیان داغ دیا ہے۔ اے آر وائی کے ملازم اور ڈاکٹر نسیم اشرف کے ذاتی دوست اور ٹیم کے میڈیا مینجر پی جے میر نے ورلڈ کپ میں ناکامی کے اسباب معلوم کرنے والی کمیٹی کے روبرو بیان میں کہاکہ ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی توجہ کھیل سے زیادہ نماز پر تھی اور یہی شکست کی بنیادی وجہ تھی‘‘۔
اب اسکے جواب میں انضی بھائی کا کہنا ہے کہ‘‘ہ پی جے میر کا یہ بیان انتہائی تکلیف دہ ہے کیونکہ کوئی بھی مسلمان اس طرح کی بات نہیں کہہ سکتا۔ یہ منفی سوچ اور تنقید ہے۔ کھلاڑیوں کی نمازوں کو شکست کی وجہ قرار دینے کا مقصد معاملے کو دوسرے رخ پر ڈالنا اور کچھ لوگوں کی طرف سے توجہ ہٹانا ہے‘‘۔
اس سارے شاخسانے کا ایک عجب حیران کُن پہلو یہ ہے کہ انضی بھی گئے،کھلاڑیوں کے معاہدے بھی منسوخ ہوئے اور دیگر کاروائی بھی ہوئی لیکن پی سی بی کے سربراہ اور انکے متعدد ساتھی جنہیں فوری طور پر انکے عہدوں سے برخاست کر دیا جانا چایئے تھا وہ سب کے سب اپنی اپنی جگہ موجود ہیں اور ایک دوسرے کی ڈھال بنے ہوئے ہیں۔
اسی کو تو کہتے ہیں۔۔خواجہ کا گواہ؟

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو