Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

بَلی بھائی کا اصل نام مجھے اسکے انتقال کے بعد معلوم ہوا

safdarہم سب اسے‘‘بَلی بھائی ‘‘ ہی کہتے تھے اور حد تو یہ کہ بچے،عورتیں،نوجوان،بوڑھے حتیٰ کہ بازار میں جاننے والے بھی اسے اسی نام سے پکارتے تھے۔ کبھی کسی نے جاننے کی کوشش ہی نہیں کی کہ اسکا اصل نام کیا تھا۔ ویسے بھی نام میں کیا رکھا ہے۔ انسان جو کچھ ساتھ لے کر جاتا ہے وہ تو اسکے اعمال ہوتے ہیں اور نوے فیصد لوگ جیتے جی انہیں اعمال سے بے خبر رہتے ہیں۔ یہ تو اب اس کے مرنے بعد معلوم ہوا ہے کہ اسکا اصل نام ‘‘منیر مغل‘‘ تھا۔سوچتا ہوں اب کیا فائدہ؟ بہتر ہے کہ اسے ‘‘بَلی بھائی‘‘ کے نام سے ہی یاد رکھا جائے کیونکہ میں تو اتنا جانتا ہوں کہ ‘‘بَلی بھائی‘‘ اور ‘‘منیر مغل‘‘ شاید دو الگ الگ لوگ تھے۔
یقین کریں کہ ‘‘بَلی بھائی‘‘ کسی ایک بلاگ یا کالم کا موضوع نہیں ہے ۔اس پر کم از کم ایک کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ عجب طرز کا منفرد سا آدمی تھا۔ ہم سب لکھنے والوں کی نگاہیں موضوعات کے اعتبار سے بڑے بڑے موضوعات پر لگی رہتی ہیں اور ہم ‘‘بَلی بھائی‘‘ جیسے اصل اور حقیقی بڑے موضوعات کو فراموش کر جاتے ہیں۔ اور جب خیال آتا ہے تو بہت وقت گزر چکا ہوتا ہے۔
‘‘بَلی بھائی‘‘ مجھے ابا جی کہا کرتا تھا حالانکہ وہ مجھ سے صرف چار سال چھوٹا تھا۔ سچ کہوں تو عمر میں چھوٹا ہونے کے باوجود وہ انسانیت اور دوست داری کے حوالے سے مجھ سےballi قد میں بہت بڑا تھا۔ میری اس سے آخری ملاقات اپنے عزیز دوست اصغر کرمانی کے گھر ہونے والی مجلس عزا میں ہوئی تھی جہاں وہاں مجھ سے میری عقیق کی انگوٹھی کے جیسے پیچھے ہی پڑ گیا تھا۔ میں نے اس سے وعدہ کیا جب وہ شام کی زیارات سے واپس آئے گا تو میں اسے اسی قسم کا عقیق دونگا۔ مگر ‘‘بَلی بھائی‘‘ تو اب ایسا گیا کہ لوٹ کر نہ آئے گا۔ میں اب جیسے خود سے شرمندہ سا ہوں کہ کاش اسے یہ عقیق دے دیتا۔
‘‘بَلی بھائی‘‘ وعدہ رہا کہ تمہارے بارے میں ابا جی خوب جی بھر کے لکھیں گے۔

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو