Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

سرطان اور کم عمری میں سگریٹ نوشی

asaf khanبہت دنوں سے کچھ نہیں لکھا اور اس کے لیئے کوئی بہانہ تراشنے کی ضرورت ہر گز نہیں۔ بہت سی وجوہات ہیں لیکن یہ سب وجوہات ایسی ہی ہیں جو کسی کو بھی درپیش ہو سکتی ہیں۔ قصہ مختصر یہ کہ اب جو لکھنے بیٹھا ہوں اور ایک اہم موضوع پر۔
مطالعے کے دوران ایک بات سامنے آئی اور سوچا کہ اسے کیوں نہ آپ سب کے ساتھ شیئر کر لیا جائے؟
سگریٹ نوشی سے متعلق ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ وہ خواتین جو کم عمری میں ہی سگریٹ نوشی شروع کر دیتی ہیں، انکے چھاتی کے سرطان(کینسر) میں مبتلا ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہیں۔
کینیڈا میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق وہ نوجوان لڑکیاں جو سن بلوغت کو پہنچنے کے بعد پانچ برس کے عرصے میں سگریٹ نوشی شروع کرتی ہیں ان میں چھاتی کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات، سگریٹ نوشی نہ کرنے والی خواتین کے مقابلے میں ستر فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی نو خواتین میں سے ایک کو زندگی میں کسی بھی وقت چھاتی کے کینسر کا خطرہ لاحق ہے۔سائنسدانوں نے کہا کہ وہ خواتین جو کم عمری سے ہی سگریٹ نوشی کرتی آئی ہیں اور زندگی کے کسی مرحلے پر حاملہ بھی رہ چکی ہیں، ایسی خواتین کا چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
محققین نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسی خواتین جن کے ہاں بچوں کی پیدائش نہیں ہوئی ہوتی لیکن وہ روزانہ بیس یا زیادہ سگریٹ پیتی ہیں، ایسی خواتین کو بھی چھاتی کے کینسر کا خطرہ دوسری خواتین کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتا ہے۔

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو