Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

مونا لیزا کی ’بیٹیوں‘ کا سراغ اور پاکستان میں گم شدہ افراد

Safdarابھی چند روز قبل یہ خبر پڑھی کہ ایک اطالوی ماہر نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے دو خواتین کا کھوج لگا لیا ہے جن کا نسب براہ راست فلورنس کی اس خاتون سے ملتا ہے جس کی مسکراہٹ سے متاثر ہو کر مشہور مصور لیونارڈو ڈا ونچی نے اپنی شہرہ آفاق مصوری ’مونا لیزا‘ بنائی تھی کہ جسی مسکراہٹ ایک مثال بن چکی ہے۔ یہ دونوں سگی بہنیں نتالیا اور ارینا پرنس گیرولامو کی بیٹیاں ہیں اور انکا اٹلی کے قدیم خاندانوں میں سے ایک ’سٹروزی‘ نامی خاندان سے ہے۔ خود ان دونوں بہنوں کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندان اور مونا لیزا کے درمیان تعلق موجود ہے۔
یہ خبر اپنی جگہ لیکن میں یہ سوچ رہا ہوں کہ ایک طرف یہ عالم کے مونالیزا کی مسکراہٹ کا نسب تلاش کیا جا رہا ہے اور ایک طرف پاکستان جیسے ممالک میں یہ صورت کہ سینکڑوں لاپتہ اور گم شدہ افراد کے بارے میں کچھ علم نہیں۔عدالت پوچھتی ہے اور حکومت بتاتی نہیں۔ ایسے میں گم شدہ اور لاپتہ افراد کے خاندان والوں کے اب رو رو کر جسیے آنسو بھی خشک ہو گئے ہیں۔
اگر کسی کا قیامت اور مکافات عمل پر ایمان ہے تو اس صورت حال کی وضاحت تو کرے۔

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو