Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

آہ قمر عباس

رات کے دس بجے میرے ایک بہت ہی بزرگ دوست جو کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔ سیر کرتے کرتے میرے پاس گھر ملنے چلے آئے۔ چائے پیتے ہوئے حالات حاضرہ پر گفتگو چل رہی تھی۔ اچانک ان کے موبائل کی گھنٹی بجی۔ ان کے بیٹے کا فون تھا۔ فون پر باتوں سے محسوس ہوا کہ کوئی اچھی خبر نہیں سنائی جارہی تھی۔ فون بند ہوا تو بتانے لگے ، ہمارے ایک جاننے والے پشاور میں فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ میں نے افسوس کا اظہار کیا تو نام بھی بتادیا۔ جونہی میں نے نام سنا تو پریشان سا ہو گیا۔ قمر عباس! میں نے پوچھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ؟ ان کے اثبات میں سرہلانے پر تو مجھے یقین نہ آٰیا۔ کہنے لگے ، بس فرقہ وارانہ جھگڑاتھا۔ پشاور میں ایک دوست کو فون کیا۔ کہ کنفرم کر لوں کہ واقعی سید قمر عباس ہی ہیں۔ ابھی فون پر ہی تھا کہ دمشق سے برادر بزرگ صفدرہمدانی صاحب کا فون آگیا۔ پوچھنے لگے، کیا یہ خبر صحیح ہے کہ قمر عباس جان بحق ہو گیا؟ مین نے کہا کہ فون پر ہوں اور یہی کنفرم کر رہا ہوں۔ صفدر صاحب نے حکم دیا کہ ان کے گھر سے کنفرم کروں، گھر کا نمبر نہ ملا تو قمر عباس کے موبائل پر فون کر دیا۔ لیکن اس فون کو اٹینڈ کرنے والا اب اس دنیا میں نہیں تھا۔ پریشانی کی حالت میں دوبارہ صفدر صاحب کو فون کر دیا ، ایک اور نمبر ملا، لیکن جواب ندارد، پھر بھائی زاہد علی عسکر کو فون کیا۔ تو انہوں نے رندھی ہو ئی آواز میں ساری تفصیل بتا دی۔ صفدر صاحب کو فون کیا اور انہیں کہا کہ زاہد کو فون کر دیں۔ اس کے بعد اب کمپیوٹر پر خبر لکھنے بیٹھ گیا ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ آج سے ایک سال قبل اسلام آباد میں ایک آرٹ سنٹر میں جب بھی ان سے ملاقات ہوتی تو ایک بڑی ہی نرم و ملائم مسکراہٹ ان کے چہرے پر رقص کر رہی ہوتی تھی۔ نہ جانے اس مسکراہٹ کو کس کی نظر لگ گئی؟

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو