Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

فنشنگ ٹھیک نہیں

نویدصدیقی (Naveed Siddiqui, Lodhran, Pakistan)ہمارے ایک دوست نے حال ہی میں اپنا مکان مکمل کیا ۔مکان کی ابتدا سے اخیر تک اسے جن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا،ہم ان سے بہ خوبی آگاہ ہیں۔اچھے وقتوں میں لیا گیا پلاٹ تو موجود تھا لیکن اس پر عمارت کھڑی کرنے کے لئے سرمایا ندارد۔ہائوس بلڈنگ فنانس والوں سے اس پر قرضہ لینے کی داستان بھی رہنے دیجے۔اصل کام کاج تو نقشے کی تیاری اورمنظوری کے بعد شروع ہوا۔خواہشِ تعمیرکی لہر شدید گرمی میںاٹھی تھی۔مستری مزدور ڈھونڈنے نکلے تو مایوسی سامنے آئی۔مستری تو دست یاب تھے مگراکثر مزدور گندم کی کٹائی پر گئے ہوئے تھے۔کسی نے مشورہ دیا کہ ان کی فراغت تلک تعمیراتی سامان ہی خرید کر لیجئے۔بس پھر تو ایک چکر تھا جو ہمارے دوست کے پائوں میں پڑ گیا۔مناسب سائز اور پختہ اینٹوں ،سیمنٹ،ریت ،سریا،پائپ،ٹائل کی تلاش اور دروازے،کھڑکیوں کے ڈیزائن کی پسندیدگی تک ان کا گورا رنگ،الٹے توے جیسا ہو گیا۔خدا خدا کرکے چھت پڑی۔بجلی،پانی اور سینٹری کی فٹننگ کا مرحلہ طے ہوا۔درودیور پر رنگ وروغن کا سلسلہ پایہ ء تکمیل کو پہنچا تو یاروں، دوستوں نے مکان بنانے کی خوشی میں دعوت کا مطالبہ کر دیا۔اسی مکان میں دعوت کا اہتمام ہوا۔مقررہ دن انواع واقسام کے کھانے کھا کر مکان کو گھوم پھر کر دیکھا گیا۔ہمارے دوست کا اشتیاق اور جذبہ دیدنی تھا۔وہ لہک لہک کر ایک ایک شے کے بارے معلومات مہیا کر رہے تھے۔اس کے لئے مجھے کتنے چکر لگانے پڑے،کتنا سفر کرنا پڑا،کتنے دن اور کتنی راتیں خراب ہوئیں؟اس میں کیا خوبیاں اور کیا اچھائیاں ہیں؟یہ چیز کہاں سے اور کتنے میں آئی؟کیا،کیوں،کیسے،کدھر۔۔کی اس داستان سے تمام حاضرین مرعوب سے دکھائی دینے لگے کہ مکان پر لگا سرمایادکھائی دے رہا تھا،شوق اور محنت اپنااظہار کر رہی تھیں۔ایسے میں کسی جانب سے آواز آئی”واقعی نقشہ لاجواب ہے،مگر۔۔۔؟”
”مگر کیا؟”ہمارے دوست نے بے تابی سے دریافت کیا۔
”مگر فنشنگ ٹھیک نہیں۔”
یہ سننا تھا کہ سرشاری اور لذت کی کیفیت ایک پل میں ہوا ہو گئی۔وہی دوست جو عمارت کی تعریف سے مسحورومرعوب تھے۔۔چن چن کر ایسے مقامات کی نشان دہی کرنے لگے کہ جہاں اگرصاحبِ مکا ن توجہ کرتے تو مزید بہتر لائی جا سکتی تھی۔ ہم نے نظر بچا کر اپنے دوست کو دیکھا تو ان کا چہرہ جو کچھ دیر قبل خوشی سے جگ مگا رہا تھا ،جیسے بجھ سا گیا۔منزل پر پہنچنے کا جو اطمینان ان کے لہجے سے چھلکا پڑ رہا تھا ،وہ عنقا ہو گیا۔احباب کی زبان سے نکلے ہوئے چند ایسے الفاظ نے کہ جو ادا نہ بھی کئے جاتے تو کوئی قیامت نہ آتی ،ان کی وارفتگی کودل گرفتگی میں بدل دیا۔وہ دوستوں کی باتوں کا جواب بے توجہی اور ”ہوں ۔۔ہاں”سے دینے لگے۔اک فقط اسی پر موقوف نہیں۔۔ہم سب ارادی یا غیر ارادی طور پر ہر اس مقام پر ایسا کہہ جاتے ہیں کہ جہاںکوئی نگاہ دادکی طلب میں ہماری جانب اٹھی ہوتی ہے۔جہاں کوئی تحسین کے دوحرف سننے کی تمنا میں ہمہ تن گوش ہوتا ہے۔ہم نے اس معاملے میں کھیل تک کو نہیں چھوڑا۔ تبصرہ کرنے والا کھلاڑی کی تمام تر کوشش پر یہ کہہ کر پانی پھیر دیتا ہے کہ”اگرچہ اس شاٹ سے چار رنز مل گئے ہیں مگر اس کی فنشنگ ٹھیک نہیں تھی” ۔نقدونظر کا یہ اندازکہیں شاید مناسب ہو مگر اکثر دوسروں کی محنت کو کم تر درجے پر لانے کے لئے اپنایا جاتا ہے۔ ہماری یہ سوچ کتنی عجیب ہے کہ جو کام ہم نے نہیں کیا یا ہماری مدد کے بغیر ہو گیا ۔۔۔اسے سراہنے سے ہماری اہمیت اور خامیاں نکالنے سے کئے گئے کام کی حیثیت کم ہو جائے گی۔حالاں کہ جس اللہ نے آپ کو بنایا ہے اسی نے دوسروں کو بھی پیدا کیا ہے۔آپ ہی کی طرح اسے بھی ذہن،ہاتھ،پائوں،خواہشات اور ذرائع بخشے ہیں۔اگر وہ ان سے کام لے کر کسی کاوش میں کامیاب ہوتا ہے اور آپ اس کاوش پر”واہ”کی صدا بلند کرتے ہیں تو دراصل اپنے اور اس فرد کے خالق کی صناعی پر اس کا شکر ادا کرتے ہیں۔اس بات سے ہمارا مطلب یہ نہیں کہ ہر بدنما یا غلط عمل پر داد کے ڈونگرے برسا تے چلے جائیں۔ایسا کرنے سے تو بہتری کی راہ مسدود ہو جائے گی ۔حوصلہ افزائی سے ہماری مرادہر احسن عمل یا محنت کو سبوتاژ ہونے سے بچانے کے لئے جائز تائید۔۔ اور ۔۔راہنمائی کا فروغ ہے۔سو!آج اور ابھی سے طے کر لیجئے کہ آئندہ اپنی رائے دیتے ہوئے اس کا دھیان رکھیں گے کہ ہمارے الفاظ سے کسی کا دل نہ ٹوٹے،کسی کو اپنی مشقت کی رائیگانی کا احساس نہ ہو۔

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو