Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

وردی تو کھال ہے

shamsسوچتا ہوں کہ وردی اور بے دردی میں آخر کیا رشتہ ہے کہ وردی والا بیدردی کو بھی اپنی ذتا کا حصہ بنا لیتا ہے۔کچھ منظوم باتیں کھال پر چڑھی وردی کی
دیدے تھے جان مانگے سے تو انکی آل ہے
وردی اتار دوں یہ مجھ سے سوال ہے؟
قبضہ کیا جو ملک پر کس زور پر ہوا!
آتا نہیں نظر انہیں ، حد ہے کمال ہے
وردی اتاردوں میں وردی تو کھال ہے
اس کے بغیر ملک میں رہنا محال ہے
اس کے سوا نظام سب رو بہ زوال ہے
ساڈا تو اقتدار ہی وردی کے نا ل ہے
یہ ہی ہمیں دلاتی ہے امداد کی رقم
جس کے طفیل ملک ہوا ما لا مال ہے
وردی اتاردوں میں وردی تو کھال ہے
اس کے بغیر ملک میں رہنا محال ہے
سر جو اٹھا کے چل سکے کس کی مجال ہے
بے رعب بھی کسی نے نگلا کیا بال ہے
کھاتے نہیں کیک وہ ناشکرے لوگ ہیں
کرتے شکا یتیں ہیں مہنگی جو دال ہے
وردی اتاردوں میں وردی تو کھال ہے
اس کے بغیر ملک میں رہنا محال ہے
اولاد ہو قلیل تو آسان،دیکھ بھال ہے
پیدا کریں ہیں فوج ،جو وجہِ وبال ہے
مہنگائی گر نہیں ہو تو سوچے ہے قوم شر!
اس میںہی بہتری ہے رہتی نڈھال ہے
وردی اتاردوں میں وردی تو کھال ہے
اس کے بغیر ملک میں رہنا محال ہے
جواس کواتار دے وہ رہے پر ملال ہے
اس کی بقا میں خیر ، جو پہنے نہال ہے
ہر شخص جانتا ہے کہ وردی چبھے ہے کیوں !
میں نہ سمجھ سکوں گا یہ ان کا خیال ہے
وردی اتاردوں میں وردی تو کھال ہے
اس کے بغیر ملک میں رہنا محال ہے
راضی خدا نہیں ہے یوں قحط الرجال ہے
جیسے چلن ہیں قوم کے ویسا مآل ہے
کہتے رہو شمس یو نہیں تم لپیٹ کر
لپٹی کو ئی بھی شہ ہو ، پر کشمیری شال ہے
تاریخ میں نہیں یہ پہلی مثال ہے
ظالم حکمراں، قہرِ خدا ذوالجلال ہے

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو