یہ کیسا جسٹس ہے؟
چیف جسٹس افتخار چوہدری اسلام آباد سے جہاز کے ذریعے پہلے لاہور پہنچے اور پھر وہاں سے پینتیس گھنٹے کی مسافت کے بعد سڑک کے راستے ملتان پہنچے ہیں اور ابھی تھوڑی دیر میں انکا خطاب شروع ہونے والا ہے اور یہاں مجھے ملےان سے کوئی تازہ خبر دینے والا نہیں۔ ابھی ابھی انٹر نیٹ پر ملتان ریڈیو کے ذہین اور ہونہار پروگرام مینجر عزیزم آصف خان سے بات ہوئی ہے جو اسوقت چین میں موجود ہیں۔ بلکہ یوں کہوں کہ چین میں چین سے موجود ہیں ۔ چین اس لیئے کہ انہیں نہیں علم کہ کراچی جو روشنیوں کا شہر تھا صرف بارش کی وجہ سے گزشتہ دو دن سے اندھیروں کا شہر بنا ہوا ہے۔
لیکن مجھے تو اپنی وجہ سے یہ تکلیف ہے کہ آخر آصف چین میں چین سے کیوں ہے؟ وہ اگر اسوقت ملتان ہوتا تو کم ازکم وہاں پر چیف صاحب کی تقریر تازہ با تازہ القمر کے قارئین تک پہچ رہی ہوتی۔ یہ کیا بات ہوئی کہ چیف جسٹس ملتان میں ہیں اور مسٹر جسٹس چین میں۔
کوئی بتاؤ یہ کیسا جسٹس ہے؟































صعرفراز ھئسساین کاےانی
نے لکھا؛
June 27, 2007 at 12:21 am
Sabka Chief Jastice Medari ka kheel kheel rah hey ” Balkey Khud sakhtah Bahdshah hey ” Mera kohi Kuch nein beyghar ceyktah. Iss Shakhis ko kissi Sureet mean Chief nein hohnah chahiyea.