نکل ہی آئیں گے ورنہ غلام سڑکوں پر
لیجئے طے یہ پایا کہ اب سے گاہے بگاہے ہم آپ کے لیئے ایک قطعہ ضرور لکھیں گے۔ اور حاضر ہے آج یہ پہلا قطعہ
ابھی نہیں ہیں اکیلے امام سڑکوں پر
نکل کےآئے ہیں اب تو عوام سڑکوں پر
یہ دین ،دینِ خداہے نہیں اسے چھیڑو
نکل ہی آئیں گے ورنہ غلام سڑکوں پر






























