پسِ پردہ ہاتھ
لکھا ئیں فیصلہ وہ ہیں یہ جن کا دھندہ ہے
ہر ایک ان کا خریدا ہو ا ہے بندہ ہے
چنا ایک کیا پھو ڑے گا بھا ڑ کو جاکر
جہاں پہ نصف سے زیادہ نظام گندہ ہے
| | ||
| |
|
|
| |
| |
| |
| |
| ||||
|
Al
Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels
From London, Denmark, US & Pakistan |
لکھا ئیں فیصلہ وہ ہیں یہ جن کا دھندہ ہے
ہر ایک ان کا خریدا ہو ا ہے بندہ ہے
چنا ایک کیا پھو ڑے گا بھا ڑ کو جاکر
جہاں پہ نصف سے زیادہ نظام گندہ ہے
کیا ہوا کیا کچھ کہیں گڑ بڑ گھٹا لا ہوگیا
باعث ذلت یہ کیوں شاہی د و شالہ ہو گیا
رنگ پھینکا تھا کسی نے تاک کر منہ پر پڑا
صاف کپڑے بھی سنے اور منہ بھی کالا ہوگیا
ادھر ملا بھی شاطر ہے ، ادھر مسٹر بھی جھوٹا ہے
اکڑتا اس لیئے وہ ہے ، کہ تگڑا اس کاکھونٹا ہے
ہیںبے بس سادہ لوح بندے نہ یہ اپنا نہ وہ اپنا
اِنہیں جھگڑوں میں تو اکثر مقدر اپناپھو ٹا ہے
جس بینچ کا اب سر براہ بن گیا بھگوان ہے
فیصلے حق پر کر ے وہ ، یہ بڑا امکان ہے
یا الہٰی رحم کر دے اب تو پاکستان پر
تاک میں بیٹھا ہوا ہر شاخ پر شیطان ہے
ہوا الحاد کاحامی جو اپنا شیخ ِکعبہ ہے
ہے کرسی میں دھرا من اور بقیہ جھوٹا دعویٰ ہے
اُدھرسے ڈور ہلتی ہے بیچارے دوڑ پڑتے ہیں
یہ رشتے ہیں کہاںرکھتے نہ بھیا ہے نہ باوا ہے
دستخط ہو ئے ہیں چا رمیں اور سیل ہوگئی
خوش ہو لیں لوگ آج کہ، لو ڈیل ہو گئی
تیار وہ رہیں ،پھر اُس شاک کے لیئے
کل تک جو رائے ان کی تھی ،تبدیل ہوگئی