آپ سب قابل مبارکباد ہیں
آپ سب جو گزشتہ کچھ روز سے بلاگز کو اردو میں لکھنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ انتہائی قابل مبارکباد ہیں کہ اپنی ماں بولی کے فروغ میں مصروف ہیں۔ یہی ہماری خواہش ہے کہ دیگر عالمی زبانوں کے ساتھ ساتھ ہم اپنی زبان اردو بھی بولیں،سمجیں اور لکھیں۔ جو ابھی تک نہیں لکھ پائے وہ کوشش جاری رکھیں ۔ہم سب جانتے ہیں کہ اگر انسان کچھ کرنے پر آ جائے تو کوئی چیز ناممکن نہیں۔ ہم سب کو ایک دوسرے کی مدد بھی کرنی ہے۔ جو زیادہ جانتا ہے وہ کم جاننے والی کی مدد کرے اور جو کم جانتا ہے وہ بالکل نہ جاننے والے کا سہارا بنے۔ یقین کریں یہ صرف چند روز کی بات ہے پھر ہم سب اپنی زبان میں لکھ رہے ہوں گے۔ یہ وہ کام ہے جو اکیڈیمی آف لیٹرز اور مقتدرہ قومی زبان جیسے اداروں کو کرنا چاہئیں مگر یہ سرکاری ادارے تو ”سرکار” کی طرح ہیں۔ چلیئے یہ کام ہم آپ سب مل کر کرتے ہیں کسی لالچ،کسی منفعت،کسی مفاد اور کسی سرکاری اعانت اور تمغے کے بغیر۔آویز جی میں ابھی جرمنی سے آیا ہوں وہاں بھائی اقبال حیدر کے ہاں تھا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اردو لکھنے والوں کی مدد میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔
آپ سب القمر آن لائن کی جانب سے ”تمغئہ محبت” کے حقدار ہیں۔































آویز جرمنی نے لکھا؛
January 1, 2008 at 12:18 am
اسلام علیکم ورحمت اللۃ
جناب محترم ہمدانی صاحب
میں نے آپ کو ایک شکریہ کی ای میل لکھی جس کے ساتھ ایک تصویر بھی منسلک تھی مگر ای میل واپس آگئی۔
وسلام آویز
نگھت نسیم
نے لکھا؛
January 1, 2008 at 11:28 am
اللہ پا ک اس آسانی پر آپ سب کو آسانی عطا فر مائےء ۔۔نیا سال آپ سب کو مبارک ھو۔۔۔۔۔یقین کریں جی خوش ھو گیا ”اردو کی بورڈ ”دیکھ کر۔۔۔۔بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔
سعدیہ سحر نے لکھا؛
January 3, 2008 at 2:44 am
ہمدانی جی شکریہ اردو کی بورڈ کے لئے ……….سب لو گوں کو نئے سال کی بہت مبارک ……..گذرنے والا سال تو جاتے جاتے بھی دکھ دے گیا ….خدا کرے نیا سال سکون کا سال ھو…….کوئ نئی ازمائیش نہ ُاے —–امین