Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

ملے جو نفرت بدلے میں پیار کرنا

بیتے موسم لوٹ آ تے ھیں اعتبار کرنا
خزاں کے بعد بہار آئیگی انتظار کرنا

دلوں میں حائل کہیں زمانہ نہ ھو جائے
دنیا کو آتا ھے رشتوں میں دیوار کرنا

لفظوں سے بہت گہرے زخم ملے ھیں
سیکھ لیا اپنوں نے لہجے کو تلوار کرنا

دنیا کے ستم کی ھمیں پرواہ نہیں ھے
دنیا جو بھی کرے تم نہ میرے یار کرنا

دکھوں کو رونے سے کچھ نہیں ھوتا
خوشیاں جو ملی ہیں ان کو شمار کرنا

مروت نہیں سعدی فطرت ھے ھماری
ملے جو نفرت بدلے میں پیار کرنا

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

11 تبصرے »

  1. علی شاہ نے لکھا؛

    February 10, 2008 at 3:39 am

    بہت پیاری نظم کہی آب نے سعدیہ جی۔

  2. نگہت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    February 10, 2008 at 10:00 am

    علی یہ غزل تھی ، بہت خوب سعدیہ جی

  3. جاوید اختر چودھری۔برمنگھم نے لکھا؛

    February 10, 2008 at 3:30 pm

    ۔۔۔۔۔۔۔ سب دوستوں کو ہپی ویلنٹائن ڈے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں تیری یاد کے جنگل میں خود کو بھول جاتا ہوں
    چھپے چوری وہ ملنے کا ٹھکانہ یاد تو ہوگا
    تری رسوائی کے ڈر سے وہ بستی چھوڑ دی میں نے
    وہ میرا بار ہا کوچے میں آنا یاد تو ہوگا
    تمہیں اپنا بنانے کی وہ اک معصوم خواہش تھی
    بنایا جو زمانے نے فسانہ یاد تو ہوگا
    ۔۔۔۔جاوید اختر چودھری ۔ برمنگھم ۔انگلینڈ۔۔۔۔۔۔۔۔

  4. علی شاھ نے لکھا؛

    February 10, 2008 at 5:07 pm

    نگہت جی

    جو بھی تھی بہت خوب تھی، چلیت اور خامیت کی وبا ئیں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیں، اب علی جی تم بھی کوچ کرو

  5. تانیا رھمان نے لکھا؛

    February 10, 2008 at 8:34 pm

    سعدیہ میں تو کب سے نفرت کا اظہار محبت سے کر رھی ھوں..اتنا کر لیا ھے کہ اب دل کرتا ھے اظہار کرنا چھوڑ دوں..خوبصورت غزل لوگوں کی توجہ نفرت سے ھٹا کر پیار پر مَبْذُول کرتی ھے.

  6. روانتی بی بی نے لکھا؛

    February 11, 2008 at 2:20 am

    تانیہ رحمٰن، جگ جگ جیو. ذری یہ تو بتاؤ کہ “نفرت” کا اظہار ” محبت” سے کیسے کیا جاتا ہے؟ اور یہ کہ کیا “محبت” ایک دھوکہ نہیں! کیونکہ اگر جیب خالی ہے، اور مایہ پاس نہیں تو کون کرے گا کسی کی “محبت” کا یقین. آج کی دنیا میں نہ تو ماں کا بے دمڑی خیال رکھ سکتی ہو، اور نہ ہی باپ کا. اسی طرح دیگر رشتے بھی ہیں. کیا خیال ہے تمھارا، شریر سی لڑکی، اس بارے میں … اور یہ جو ہوتا ہے نہ ویلنٹائن ڈے، یہ بلا پیسے کے کیسے منایا جاتا ہے مغرب میں؟ اور مشرق میں بھی کون کیسے بچھاتا ہے آنکھیں اپنی، اور کیسے کرتا ہے قدم بوسی اپنے محبوب کی. اور سنو، تم نے ایسا ڈراوا پھیلایا کہ بے چارے شیخ جی اور خامہ جی بیٹھک سے ایسے غائب ہوئے دور روز سے، جیسے گدھے کے سر سے سینگ … تمہاری بہن، روانتی

  7. تانیا رھمان نے لکھا؛

    February 11, 2008 at 2:34 am

    کرنتی بہن تم بھی جگ جگ جیو. کیسی اور کا بلاگ اور مجھ پر تبصرہ ھوش کے ناخن لو .

  8. روانتی بی بی نے لکھا؛

    February 11, 2008 at 3:10 am

    پیاری تانیہ راہ ء مان، وہ میں نے ناخن تراش ڈھونڈا، اور پھر پنسل تراش اور دوبارہ گھوم پھر کر دیکھا تو تم مجھے سعدیہ سحر کے اوطاق میں بیٹھی گپیں لڑاتی نظر آئیں تو سوچا کہ چلو. یہیں کرتی چلوں سلام دعا. اور تمھارا متنازعہ بیان بھی یہیں جاری ہوا سعدیہ کے سامنے اسی موئے بلاگ پر. چلو تمہارے اوطاق میں جاکر بھی تاک چھانک کرلیتی ہوں. تم بھی آجاؤ واپس وہاں. مگر تمہارا یہ حال کیوں ہورہا ہے، کہ آ پڑوسن لڑلے؟ لڑے میری بلا ؛) جاؤ نہیں بولتی اب میں تم سے …. اب خوش؟

  9. نگھت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    February 11, 2008 at 4:26 am

    علی تم نا کوچ کرنا کہی پلیز ، تمھاری وجہ سے تو رونق ھے یہاں ۔

  10. طارق نے لکھا؛

    February 11, 2008 at 5:07 am

    واھ بہھت اچھی نزم تھی ا

  11. تانیا رھمان نے لکھا؛

    February 11, 2008 at 8:20 pm

    دارنتی بہن جگ جگ جیو تم نے تو میری بات دل پر ھی لے لی..چلو جلدی سے ہنسو اور پانی سے بلی بناکر دکھاو.

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو