Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

ویلیٹائن ڈے ……. محبت کا دن

کچھ لوگوں اس کے اچھا کہتے ھیں کچھ اس کو فضول کہتے ھیں….کیا پیار کے اظہار کے لیے ایک دن کافی ھے …بہت سے لوگ کہیں نہیں….مگر اگر دیکھا جائے تو اس بھاگتی ھوئ دنیا میں ھمارے دل میں ُپیار بھی ھو تو کتنا اظہار کرتے ھیں ….ماں باپ اپنے بچوں سے پیار کرتے ھیں بچے اپنے ماں باپ سے …ھم اپنے بزرگوں سے پیار کرتے ھیں مگر کتنی بار اظہار کرتے ھیں…ھم غصے کا اظہار فوراً کر دیتے ھیں پیار کو دل میں چھپا کر رکھتے ھیں

ضروری نہیں کہ اس دن لڑکا یا لڑکی ھی محبت کا اظہار کریں وہ سب رشتے جن سے ھم محبت کرتے ھیں بچہن سے جوانی تک جوانی سے بڑھاپے تک کئ رشتے بنتے ھیں کئ دوست بنتے ھیں بچھڑتے ھیں لوگ بچھڑ جاتے ھیں مگر دل کے کونے میں محبت رہتی ھے آجکل دوری مٹانے میں رابطہ کرنے میں کیتنی دیر لگتی ھے صرف ایک فون ایک ایس ایم ایس ……
پچھلے سال ویلینٹائن ڈے پہ میں نے اپنی پھوپھو کو فون کیا مھجے بچپن کا زمانہ آج بھی یاد ھے میں آج بھی آپ سے اتنی ہی محبت کرتی ھوں ھماری اتنی بات نہیں ھوتی مگر دل میں محبت آ ج بھی ھے میری اتنی سی بات سے ان کو کتنی خوشی ھو رہی تھی ان کی آواز سے محسوس ھو رہا تھاتھوڑے سے لفظکسی کو کتنی خوشی دیتے ھیں…..اس سال آپ بھی کر کے دیکھیں جو محبت آپ کے دل میں ھے اس کا اظہار کر یں اپنے ماں باپ چچا پھوپھو ماموں ماں باپ دادا دادی نانا نانی آپ دیکھیں گے گردشِ ایام میں تھکے ھوئے چہروں پہ کیتنی خوشی آتی ھے …پیار کے لئےزندگی کم ھے ھم کتنے بھی مصروف ھوں ایک پل کے لیے ھے سب رشتوں احساس دلا سکتے ھیں وہھمارے لیے کتنے اہم ھیں محبت الفاظ کی محتاج نہیں
مگر کبھی کبھی اظہار بھی ضروری ھے
بلاگ کی دنیا میںھم اپنی سوچ دنیا کی باتیں شیئر کرتے ھیں ایک پل کے لیے سب نفرتوں کو بھول کےمحبت کا سوچیں محبت کبھی ماں کبھی باپ کبھی بہن بھائ کبھی دوست کا روپ ھےمحبت قوم ملک مذہب سے بھی ھوتی ھے محبت کا ایک پل جب آپ نے محبت کو محسوس کیا ھو یا کسی سے محبت کا اظہار نہ کر سکیں ھوں کوئ زندگی میں بچھڑ گیا ھو یا ساتھ چھوٹ گیا ھو کوئ خوشی کوئ تشنگی کوئ زندگی کی کسک شیئر کر سکتے ھیں
آؤ محبت کی بات کریں نفرت کی اس دنیا میں آؤ محبت کی بات کریں
محبت ایک لفظ ھے جس میں ساری کائنات ھے
محبت ایک جذبہ جس میں ساری دنیا کا حسن ھے
محبت زندگی ھے جس کے کئ روپ ھیں
جس کا ھر روپ انمول
ھر رنگ لازوال ھے

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

12 تبصرے »

  1. خاک نشین نے لکھا؛

    February 10, 2008 at 4:24 am

    مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ

  2. نگہت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    February 10, 2008 at 10:09 am

    سعدیہ یہی چاہتی ھو نا ک ھم سب کسی نا کسی کو ہیپی ویلنٹائین ڈے کہے ، لو سب سے پہلے آپ ھی کو کہتی ھوں باقی لسٹ بعد میں دیکھی جا ئیگی ۔

  3. زرقا نے لکھا؛

    February 10, 2008 at 11:53 am

    اچھی مثبت سوچ ہے
    خوش رہئے

  4. تانیا رھمان نے لکھا؛

    February 10, 2008 at 5:18 pm

    سعدیہ پہلے تو اس دن کا ھمٰیں بھی پتا نہیں تھا .پھر.بھلا ھو ان گوروں کا . جس نے اس دن کو محبت کا نام دیا..لیکن ھمارے اپنے اس سے پہلے بھی سب ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے. اگر اپ کیسی سے محبت کرتے ھو تو یہ محبت کیسی دن کی محتاج نہیں..محبت تو ًمحبت ھے.یا ھوتی نہیں.اور اگر ھوتی ھے تو بس ھوتی ھے. ماں باپ بہن بھائی اور بچے یہ وہ رشتے ھیں جہاں میں سمجھتی ھوں۔ یہ ایک دن کوئی معنی نہیں رکھتا۔کہیں ایک دن پورے سال پر بھاری ھوتا ھے. اور کہیں ایک سال میں ایک دن نہیں.

  5. سعدیہ سحر نے لکھا؛

    February 10, 2008 at 5:18 pm

    شکریہ زرقا ….علی… ارو نگہت
    نگہت تمیں بھی ھیپی ویلنٹائن ڈے میری ایک چھوٹی سوچ دیکھو کیسی ھے

    میری لحد پہ
    فقط کتبہ یہی ھوگا
    ایک محبت تھی جو اب سانس نہیں لیتی
    مگر پھر بھی زندہ ھے
    یہاں سو رہی
    اک محبت ھے
    ……………………..

  6. سعید انور خان PAKISTAN نے لکھا؛

    February 11, 2008 at 3:28 am

    یہ بات درست ہے کہ نفرت کی اس دنیا میں اگر پیار کا ایک لمحہ بھی میسر آجائے تو اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے لکین میں ان تمام لوگوں سے جو ویلنٹائن کو یوم محبت کے طور پر مناتے ہیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں کیا یہ سب درست ہے۔کیوںکہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ویلنٹائن ڈے دراصل میں یوم موت ہے جب سینٹ ویلنٹائن کو محبت کرنے والوں کو ملانے کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تو پھر کیا یہ دن یوم محبت ہو سکتا ہے یا اسے یوم نفرت کے طور پر مناناچاہییے ۔کیا اگر ہمارے کسی پیارے کو یا ہمارے کسی خیر خواہ کو جس دن موت دی جائے تو کیا ہم اس دن کو محبت کے طور پر منائیں گے۔کیا ہم لوگ اس دن خوشی کا اظہار کریں گے کیا ہم لوگ اس روز بھنگڑا ڈالیں گے،کیا ہم لوگ اس روز رنگ برنگی لباس پہن کر تقریبات کا اہتمام کریں گے۔ ہم لوگوںکو دعوت دین گے کیوںکہ اس روز ہمارے ایک پیارے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اس لیے آئو لوگوں یہ ہمارے لیے خوشی کا دن ہے آئو ہم لوگ اس دن کو خوشی کی یادگار بنادیں۔میر یہ سوال ان تمام لوگوں سے ہے جو اس دن کو یوم محبت کے طور پر مناتے ہیں۔کیوںکہ اگر یہ یوم محبت ہو سکتا ہے تو پھر ہر وہ دن ویلنٹائن ہے جس میں ہمارے قومی اورمذہہی ہیروز کو قتل کیا گیا ۔میرے ان جذبات کو کوئی مذہبی انتہا پسندی کا رنگ نہ دیا جائےکیوںکہ میں لبرل شخص ہوں۔

  7. نگھت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    February 11, 2008 at 4:23 am

    واہ سعدیہ جی واہ لیکن ڈرایا کیوں ایسی بات کر کے ، جٰگ جٰگ جیو جی

  8. سعدیہ سحر نے لکھا؛

    February 11, 2008 at 8:42 pm

    سعید جی آپ سے صرف یہ پوچھنا چاہتی ھوں آپ نے کہا ویلنٹا ئین ڈے کو یومِ نفرت کے طور پر منانا چاھیے …کیا اس دن نفرت کا اظہار کرنا چاھیے اگر ایسا کیا جائے تو جن لوگوں نے سینٹ ویلنٹا ئین کو موت کی سزا دی اور ھم لوگوں میں کیا فرق رہ جائے گا….ویلنٹا ئین ڈے کوئ مذہبی دن نہیں ھے …..آپ کی سوچ لبرل نہیں ھم ھر بات کو مذہب سے کیوں جوڑتے ھیں….کیا ھم ھر کام کرنے سے پہلے سوچتے ھیں ھمارا مذہب کیا کہتا ھے اگر ایسا ھوتا تو کیا پاکستان میں یہ سب ھو رہا ھوتا….ھمارا جو دل کرتا ھےھم کرتے ھیں جب دل کرتا ھے مذہب کا حوالہ دینے لگتے ھیں …..کیا سینٹ ویلنٹا ئین ھمارا مذہبی یا قومی ھیرو تھا
    اگر یہ یوم محبت ہو سکتا ہے تو پھر ہر وہ دن ویلنٹائن ہے جس میں ہمارے قومی اورمذہہی ہیروز کو قتل کیا گیا ۔میرے ان جذبات کو کوئی مذہبی انتہا پسندی کا رنگ نہ دیا جائےکیوںکہ میں لبرل شخص ہوں۔ کیاآپ اس کا جواب دیں گے

  9. سعید انور خان PAKISTAN نے لکھا؛

    February 12, 2008 at 8:36 am

    سعدیہ سحر لگتا ہے کہ آپ جذباتی ہوگئ ہیں اور آپ نے میرے مضمون کو بھی جذباتی ہو کر پڑھا ہے۔میں نے یہ ضرور کہا ہےکہ یہ دراصل یوم موت ہے لیکن یہ کہیں نہیں کہا کہ اسے یوم نفرت کے طور پر منانا چاہیے۔مسائل کی اس دنیا مین جب لوگوںکے پاس خوشیاں بانٹنےکےلیے وقت کم ہے تو یوم نفرت کہاں سے منایا جائے گا۔اور نہ ہی میں‌یہ چاہتا ہوں۔

  10. سعدیہ سحر نے لکھا؛

    February 14, 2008 at 3:18 am

    سعید جی اپ اپنے پہلے والے تبصرے کو دیکھیں یوم نفرت ہی لکھا تھا ….. میں نے جذباتی ھو کر نہیں لکھا تھا مگر جب بھی کوئ سیاست میں یا اپنے مطلب کے لیے اسلام کا نام اسعمال کرتا ھے تو غصہ آتا ھے…..اگلا بلاگ اسی پہ ھوگا

  11. محب علوی PAKISTAN نے لکھا؛

    February 14, 2008 at 6:35 pm

    ماشاءللہ سعدیہ آپ نے لکھا تو اچھا ہےمگر ویلنٹائن ڈے ایک مخصوص تہوار ہے اور آپ چاہیں اس میں کتنی ہی تبدیلیاں کر لیں اس کی اصل وہی رہے گی کہ اس پر غیر شادی شدہ جوڑے اظہار محبت کرتے ہیں محبت کی تکمیل کے وعدے ہوتے ہیں. بات وہی ہے کہ مغرب کے پاس تو وقت نہیں اس لیے وہ ایک ایک دن مقرر کرتے ہیں ہر کام کے لیے حتی کے محبت کے لیے بھی ایک ہی دن رکھا ہے انہوں نے سال بھر میں ، اسی طرح ماں کے لیے ایک دن ، باپ کے لیے ایک دن اور یونہی مختلف رشتوں کے لیے ایک ایک دن.

    جبکہ مشرق میں یہ رشتے تمام سال ہوتے ہیں اور ہر دن ہوتے ہیں

    کیا

  12. سعدیہ سحر نے لکھا؛

    February 14, 2008 at 9:19 pm

    شکریہ محب جی
    محبت کے لیے ساری زندگی بھی کم ھے….ضروری نہیں آپ یہ تہوار منائیں ….مگر محبت کا کوئ لمحہ بھی ضائع کیا جائے …. میرا نہیں خیال کہ اس دن صرف غیر شادی شدہ جوڑے اظہار محبت کرسکتے ھیں… اپنے کسی بھی رشتے سے اپنی محبت کا اظہار کر سکتے ھیں ::تجدیدِ محبت
    کر سکتے ھیں

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو