Stolen Genration Of Judges
قومی اسمبلی کے ایوان میں وزیراعظم جناب یوسف رضا گیلانی صاحب نے اپنا عہدہ سنبھالتے ھی ججوں کی فوری رھائی کا حکم دینے سے نہ صرف ایوان میں بیٹھے ممبرز کے دل جیتے بلکہ پاکستانی عوام بشمول دوست دشمن ماسوائے صدر مشرف کے سب کے دلوں کو جیت لیا اور ھم سب نے دیکھا کہ آسڑیلیا کی‘‘ سٹولن جنیریشن ‘‘کی طرح ھمارے ججز کی سٹولن جنیریشن بھی عزت پاتے ھی ھنستی مسکراتی اپنے گھروں کی بالکنیوں میں کھڑے ھوگئی اور اپنے گھر والوں اور دوستوں کتے ساتھ مل کر آمری سورج کو ڈوبتے دیکھا اور ایک نئے سفر کے آغاز کو خوشی سے خوش آمدید کہا ۔ صدر مشرف کی اٍس آیئنی گستاخی کرنے پر ساری دنیا کے سامنے جو رسوائی ھوئی سو ھوئی اب خود اٰن کے ساتھ کیا ھونے والا ھے وہ اٰن کی نییند اڑانے کو کافی ھے۔
پاکستانی تاریخ کا سیاہ باب جو تین نومبر سن دو ھزار سات میں لکھا گیا تھا وہ چوبیس مارچ سن دو ھزار آٹھ میں مکمل ھوا اور آزادی کا ایک نیا باب کھٰلا ۔ اٍس قلیل سفر میں جو محصور ججوں کے لیئے بہت طویل اور تھکا دینے والا تھا لیکن پاکستانی عوام کے لیئے شعوری سفر ھو گیا ۔ اٍس بات کا ثبوت یوں ملا کہ اعلان ھوتے ھی لوگ ھر تفریق سے بالا تر ھو کر ہجوم کی شکل میں وہاں جمع ھو چکے تھے ۔اٍس شعوری خوشی کا لطف وہی محسوس کر سکتے ھیں جو آزادی کا مطلب جانتے ھیں ۔ مجھے یہ لکھتے ھوئے ایک عجیب سی خوشی اور رب کے حضور شکر گزاری ھو رھی ھی کہ پاکستانی عوام بھی اب شعوری بیداری کے مراحل طے کر رھی ھے ۔۔۔۔پاکستان کے عوام کو مبارک ہو































صفدر ہمدانی
نے لکھا؛
March 25, 2008 at 7:29 am
دیکھنا اب یہ ہے کہ یہ اونٹ نہیں بلکہ یہ ہاتھی کس کروٹ بیٹھے گا. امریکہ کو تو ایسی فکر لگی ہے کہ دو غنڈے نما اہل کار فوری طور پر مال بردار طیارے میں پاکستان پہنچا دیئے ہیں.
جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں.
خاورچودھری
نے لکھا؛
March 25, 2008 at 2:47 pm
یقینا پاکستانی قوم کے لیے یہ ایک مبارک مو قع ہے لیکن فکر مندی میں گھرا ہوا۔۔۔۔۔ ہمیںاپنی خود مختیاری کے لیے بہت زیادہ احتیاط اور دانش مندی کا مظا ہرہ کرنا ہو گا۔۔۔ جس جانب محترم صفدر ہمدانی صاحب نے اشارہ کیا ہے وہ بھی ایک ناقابلِ ہضم حقیقت ہے ۔۔ ہمارے لیے تو یہی خوشی کی بات ہے کہ خود کو عقل کل اور وجہ ثبات سمجھنے والے شخص کو اپنا بوریا سمیٹنا پڑ رہا ہے۔۔۔۔۔اب اس پر کتنا وقت لگتا ہے اس کا انتظار کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔
القمرآن لائن کے لکھنے والے قوم کی خوشی پر خوش اور دکھ میںرنجیدہ ہوتے ہیں یہ بہت حوصلے اور خوشی کی بات ہے۔۔۔
صعرفراز ھئسساین کاےانی
نے لکھا؛
March 25, 2008 at 6:53 pm
Khud Mukhtarri ” Pakistan Key lieye yea Allfaz belkull Khalett hien” Pakistan Kub Ahzad Thah Dusrri Jang-e-Ahzim cey Pakistan Amrika aur England kii Juhlli mein Parrah hoha hey. Jo Kuch hoha aur ho Gha Enn Mullkun kii Marrzi key Beygheer kuch nei ho gha.Wazir-e-Azam naa Samjeen Key key Aup Asman cey Auterr Ah gheyee hein. Nazar Ah rah hey Neye Wazire Ahzam Ko Patta hii nein Pakistan Kattni Mushklatt mein Punssah hoha hey ab Amrika ney 36 Mumalik cey Maheydah keyah hoha hey N A T O Fujj 2013 tak raheen ghii. Wazri Ahzam Gahar Challey Jahein. Pervez Musharaf Khud Kuch nein Kar rah. Eifteykhar Chudrii ko Ghar Behgg denn Eik Matnazah Shakhas Pakistan ko Nuksan Puncheyah Bass Foran Daffah keyah Jahey.
شعیب صفدر
نے لکھا؛
March 25, 2008 at 11:18 pm
ججوں کی رہائی نہیں بحالی درکار ہے!!!
اصل خوشی اُس وقت ہو گی!!!
بہرحال اس تحریک نے وفاق کو مضبوط کیاہے!
تانیہ رحمان نے لکھا؛
March 26, 2008 at 2:29 am
یہ دو غنڈے نما لوگ اپنی انکھوں سے سرکس دیکھنے آئے ھیں ،کیونکہ وھا
تانیہ رحمان نے لکھا؛
March 26, 2008 at 2:32 am
یہ غنڈے نما لوگ اپنی انکھوں سے سرکس دیکھنے آئے ھیں وہاں سے کرتب صاف دکھائی نہیں دے رھے تھے،
سعدیہ سحر نے لکھا؛
March 26, 2008 at 10:19 pm
نگہت ابتدا تو اچھی ھوئ ھے لوگوں کو بہت امیدیں ھیں …امیدوں کے سوا کچھ بھی نہیں …دعا ھے لوگوں کے سپنے نہ ٹوٹیں
مجمد اکرام الحق
نے لکھا؛
March 27, 2008 at 4:34 pm
welldone
صعرفراز ھئسساین کاےانی
نے لکھا؛
March 27, 2008 at 5:46 pm
Zahrdarri and Co ko Appna Muffad Ahziz hey. Amrika aur Magherbi Mumalik Appney Muffad kii khter Sub kuch kareen ghey. Ajj tak Issi trah hotah rah hey. Ghillani Aur Efteykhar chudrri Hosh mein Aho.
Pakistan Herr Shakhas Herr kohii Amrikii Dallorun kii Tarf deykh rah hey. Zulfqar Ali Bahuto ney bii Aeyssa keyah tha “Peshawar key Hawahi Ahdah Mudahbier cey Amrika ko Ghar beygh deyah tha.” Aur Amrika aur Magherbi Mumalik ney Pakistan Herr Keyssam kii Emdad bund kar dii thii ” Jab Bahuto Sahb gheyee too Emdad Bahll Hohi. Zahrdarri and Co Pakistan key Achahi nein Hohi
نگہت نسیم
نے لکھا؛
March 28, 2008 at 11:34 am
صعرفراز ھئسساین جی ، شعیب صفدر جی ، محمد اکرام الحق جی آپ سب کا بہت شکریہ اس محفل کو رونق بخشنے کا ۔ آپ سب کو ھمارے بلاگ کی چھوٹی سی یہ دنیا اپنے دل کی گہرایئوں سے خوش آمدید کہتی ھے ۔ امید کرتی ھوں کہ آپ سب کے تعاون سے ھم سب کو کچھ نا کچھ سیکھنے کا موقعہ ضرور ملے گا ۔۔
علیگجراتی
نے لکھا؛
April 17, 2008 at 2:55 pm
سلا م آمر یت کا سو ر ج ڈ و ب ر ہا ہے۔ او ر جمہو ر یت آ گئ ہے ۔ نگھت بھن آپ کا مضمو ن بہت پسند آ یا ۔ ا ور خد ا کر یں جمہور یت ہمیشہ قا ءم رہے۔ ا یک چیز لکھی آپ نے اپنی تحر یر میں کہ چند دوستو ں کتے کیسا تھ ملکر سٹو لن جنیر یشن نے آ مر یت کو ڈ و بتے د یکھا ۔ د یکھو بھن ا لمؤ من مر ا ت مو من حد یث ہے مو من مو من کیلئے آ ءینہ ہو تا ہے۔جسطرح آ پ ا پنے کوشیشہ میں دیکھتی ہے ا س طر ح د و سر وں د یکھے ۔ ا گر آ پ ا سطر ح لکھے گئ تو بہن دو سر یں بھی اسطر ح لکھے گے ۔ خد ا آ پ کے علم میں اضا فہ کر یں ۔