Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

سچ شہدسے میٹھاہے

کچھ کام نہیں ہوتا
عشق تمہارے میں
آرام نہیں ہوتا

ہووقت کبھی ملنا
زخم جدائی کا
مشکل ہے مگرسِلنا

زلفوں کوسنورنے دو
روزاُلجھتے ہو
کچھ کام بھی کرنے دو

ہیں بخت سیہ کالے
صرف تری خاطر
دستورمٹادالے

تم دردہوسینوں کا
حال نہیں پوچھا
ہم خاک نشینوں کا

جس سمت بھی دیکھوگی
یادرُلائے گی
جب بھی مجھے سوچوگی

جاتجھ سے نہیں ملنا
پھول محبت کا
آسان نہیں کِھلنا

رنگوں سے بھراموسم
بیت چکاساون
کیااشک بہائیں ہم

اک بارسُناؤگی
رازمحبت کا
کس کس سے چُھپاؤگی

مجبورجوانی پر
شہرامڈآیا
اک رات کی رانی پر

سجنی کاحسیں گِہنا
روٹھ گئے ہم تو
آوازنہیں دینا

سچ شہدسے میٹھاہے
رس ترے ہونٹوں کا
انعام وفاکاہے

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

4 تبصرے »

  1. نگہت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    June 8, 2008 at 9:11 am

    خاور بھائی مجھے آپ کا ای میل ایڈریس چاھیئے ۔ پلیز آپ میری راہنمائی کر دیجئے ۔ شکریہ

  2. خاورچودھری PAKISTAN نے لکھا؛

    June 11, 2008 at 6:19 am

    محترمہ ڈاکٹرصاحبہ
    تسلیمات
    تعمیل حکم کر رہا ہوں
    khawarchaudhari@yahoo.com

  3. نگہت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    June 11, 2008 at 12:19 pm

    شکر خاور بھائی آپ دستیاب تو ھوئے ۔ آپ سے یہ کہنا تھا کہ اپنی نظمیں ، غزلیں ،افسانے سبھی کچھ کمپوزڈ کر کے ھمیں جلد از جلد بھجوا دیجیئے ۔ ھم القمر شاعری اور ادبی جگہ پر لگانا چاھتے ھیں ۔ نصر بھائی اور مصباح بھائی نے ایک دن آپ کو بہت یاد کیا تو سوچا آپ کی دریافت کا زمہ اپنے سر لے لوں ۔ آپ کا بہت شکریہ آپ نے مجھے ای میل ایڈریس دیا کہ آپکا جی میل والاایڈریس ادھورا تھا اور کام نہیں کر رھا تھا ۔

  4. خاور چودھری PAKISTAN نے لکھا؛

    June 11, 2008 at 2:19 pm

    محترمہ ڈاکٹرصاحبہ
    تسلیمات
    آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔۔۔۔۔۔جلد ہی آپ کی خدمت میں‌ پیش کرتا ہوں۔۔۔۔
    محترم ملک صاحب اور مصباح‌ صاحب نے خاکسار کو یاد کیا یہ میری خوش بختی ہے ۔۔۔ اب میں ڈھونڈتا ہوں‌انھوں‌نے کہاں یاد کیا

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو