Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

دوستی کیا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

آج میرا دل کر رہا ھے کہ اس موضوع پر آپ سب اپنا اظہار خیال کریں ۔ آپ جو کہیں گے سچ کہیں گے ۔سب سے پہلے میں اپنا خیال اوراظہار قلم بند کرتی ھوں ۔اور آپ سب کا مجھ سے متفق ھونا ضروری نہیں ۔ جو باتیں آپ اپنے بہن بھائیوں سے نہیں کر سکتے وہ دوست سے کر سکتے ھیں ۔جہاں تک رشتوں کا سوال ھے تو وہ ھم کو بنے بنائے ملتے ھیں۔ لیکن دوست ھم اپنی مرضی سے بناتے ھیں جہاں ھماری بہت سے باتیںاور سوچ ایک دوسرے سے ملتی ھو ۔دوست کا احترام کرتے ھوئے بھی اس کی محبت میں بہت کچھ کھل کر ایک دوسرے کو کہہ دیتے ھیں لیکن ناراضگی کا رتی بھر بھی خوف نہیں ھوتا۔جہاں آپ کو دوستی کے ٹونے کا ڈر ھو گا ۔وہاں آپ کی دوستی نہیں ھو سکتی ۔ باقی اظہار و خیال آپ سب دوستوں کا منتظر

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

28 تبصرے »

  1. نگہت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    July 10, 2008 at 6:17 pm

    تانیہ ھمیشہ کی طرح لاجواب بلاگ ۔ دوستی کی جو تفصیل تم نے لکھی ھے یقین کرو میں سو فیصد تم سے متفق ھوں ۔ بس تھوڑے سے اضافے کے ساتھ بات یہ ھے کہ دوستی اٍتناخوبصورت اور پایئدار رشتہ ھے کہ آپ کا دوست آپ کے ماضی سے مطمین ھوتا ھے ، حال سے خوش اور مستقبل سے پُر امید رھتا ھے ۔ ھر جگہ ، ھر حال میں آپ کے ساتھ دیوار کی طرح ساتھ چلتا ھے ، جب چاھا ٹیک لگا لی ، جب چاھا باتیں کر لی ، جب چاھا لپٹ کر رو لیئے اور جب جی چاھا ھنس لیئے ۔ اور سب سے پیاری بات اٍس رشتے کی یہ ھوتی ھے کہ زمینی فاصلے کبھی دوستی پر اثر انداز نہیں ھوتے ۔میں خوش نصیب ھوں کہ مجھے میرے رب نے بہترین دوست دیئے جو میرے دکھ سکھ میں ھمیشہ شریک رھے ۔دعا کرتی ھوں کہ ھم سب بلاگی دوستو میں محبت اور سلوک ھمیشہ رھے ۔آمین

  2. علی شاہ UNITED KINGDOM نے لکھا؛

    July 10, 2008 at 11:53 pm

    دوستی ایسا ناتہ جو مر کر بھی نا ٹوٹے، ایک پرانا گانا یاد آگیا۔ دوستی ایک نہایت ہی عظیم رشتہ ہے۔ اچھے دوست اپنے دوستوں کو اچھی صلاح دیتے ہیں، اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ ایک دوسرے کے لئے رشتے ڈھونڈ کر شادی کرواتے۔ شادی پر نا صرف کام کرتے ہیں بلکہ اچھے اچھے تحفے بھی دیتے ہیں۔

  3. نگہت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    July 11, 2008 at 12:13 am

    علی تم شادی تو کرو سعدیہ ، تانیہ اور میں ، ھم مل کر کوئی اچھا سا تحفہ دے ھی دینگے آخر دوستی بھی تو نباھنی ھے ۔

  4. تانیہ رحمان نے لکھا؛

    July 11, 2008 at 1:07 am

    علی تم کو تحفے کی پڑی ھے۔ شکر ھے میں تمھاری دوست نہیں ھوں باقی سعدیہ اور نگہت ھیں تحفے دینے کے لیے ،مجھے معاف ھی رکھوں۔ویسے تم آجکل ھو کہاں ۔

  5. نگہت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    July 11, 2008 at 2:33 am

    تانیہ یہ کیا کیا تم نے اب اتنا مہنگا تحفہ صرف سعدیہ اور میں ۔۔۔۔ علی بھئی کیا ضرورت ھے شادی کی ۔۔ سوچ لو بھائی ایک بار پھر ۔۔

  6. تانیہ رحمان نے لکھا؛

    July 11, 2008 at 2:57 am

    نگہت بچہ بار بار اپنی شادی کا ذکر کرتا ھے ۔ اور تم ھو کہ منع کر رہی ھو ۔اب تحفہ تم اور سعدیہ جیسا چاہو دو یہ اب تم تینوں کا مسلہ ھے ۔میں نے تو صاف صاف انکار کر دیا دوستی سے۔

  7. اجمل PAKISTAN نے لکھا؛

    July 11, 2008 at 5:11 am

    تانیہ رحمان صاحبہ نے درست لکھا اور نگہت نسیم صاحبہ نے مکمل کر دیا ۔ اور پھر سب نے مل کر اُس پر پانی پھر دیا ۔ یہ تحفے کے جھگڑے آپ لوگ علیحدگی میں نہیں کر سکتے تھے ۔
    پس ثابت ہوا کہ دوستی وہ جس میں مادیت کا دخل نہ ہو

  8. علی شاہ UNITED KINGDOM نے لکھا؛

    July 11, 2008 at 2:36 pm

    بس مجھے کچھ بھی نہیں چاہئیے اور نا میں کسی کو انی شادی پر بلاؤں گا۔ دوستوں کی انہی مہربانیوں کی وجہ سے آج میرا یہ حال ہے.

  9. انورظہیر۔ جرمنی GERMANY نے لکھا؛

    July 11, 2008 at 2:45 pm

    تانیہ جی آپ نے بھی کیا خوبصورت موضوع چھیڑا ہے، اس پر اگر میں کچھ نہ کہوں تو پھر حق دوستی رہ جائے گی۔
    ارسطو نے دوستی کے بارے میں بڑی خوبصورت بات کہی ہے ۔۔۔ دوستی ایک ایسی روح ہے جو ایک ساتھ دو جسموں میں پائ جاتی ہے۔۔۔۔
    اورمیرا دوست وہ ہے جو میرے دروازے پر اُس وقت دستک دے جب پوری دنیا مجھےچھوڑ چکی ہو۔

  10. تانیہ رحمان نے لکھا؛

    July 11, 2008 at 3:38 pm

    اجمل جی ھم دوستی ھی تو نبھاہ رہئے ھیں تحفے نا دینے کی صورت میں۔اب علی ھم سے اس لیے دوستی کرئے کہ ھم اس کی شادی میں تحفے دیں تویہ ھمارے ساتھ ذیادتی ھے۔اگر علی یہ کہہ دے کہ وہ اپنی شادی پر مجھ سے تحفہ نہیں لیے گا تو میں دوستی کرنے کو تیار ھوں۔

  11. تانیہ رحمان نے لکھا؛

    July 11, 2008 at 3:42 pm

    علی تم نے کب کرنی ھے شادی یہ تو بتا دو چلو تحفہ نا سہی بلاگ ھی لگا دوں گیی ۔علی کی شادی،خانہ بربادی۔ اور سب تم کو مبارکباد دیں گے اور تم دولہا بن کر منہ پر ریشمی رومال رکھ کر انکھوں میں سورمہ لگا کر اور سر پر تیل لگا کر سیدھی مانگ نکال کر شرمانا۔

  12. تانیہ رحمان نے لکھا؛

    July 11, 2008 at 3:48 pm

    انور ظہیر جی بہت شکریہ اتنا خوبصورت تبصرہ کرنے پر دوست وہی ھے جو مشکل میں کام آئے ھر طرح کی غرض اور لالچ سے پاک دوستی دیرپا ھوتی ھے۔دوستی صرف کہنے کا نام نہیں نبھانے کا نام ھے۔اور ایک بہت ھی خوبصورت اور پاک رشتہ جو سب رشتوں سے افضل اور مضبوط سمجھو تو نا سمجھو تو دھاگے سے بھی نازک۔

  13. علی شاہ UNITED KINGDOM نے لکھا؛

    July 11, 2008 at 11:03 pm

    تانیہ جی
    چلیں بلاگ ہی لگا دینا تحفے میں ڈاکٹر صاحبہ سے فری دماغی علاج کے واؤچر لے لوںگا دلھن کییئے کیونکہ صحیح دماغ والی کوئ لڑکی تو مجھ سے شادی کرنے سے رہی۔ رہا سوال تیل لگانے کا ت اس کیلئیے بال ی نہیں بچے. لگتا ہے میری شادی پر آپ کو سہرے میں تھوڑی ترمیم کرنی پڑے گی ہمارے آئین کی طرح، اور بجائے متھے تے چمکن وال کے آپ لوگ گانا…. متھے تو اُڈ گئے نے وال میرے بندنے دے.

  14. تانیہ رحمان نے لکھا؛

    July 12, 2008 at 2:02 am

    علی پاکستان جا کر سب سے پہلے اپنے بال لگوا کر آنا ،ورنہ لڑکی نے دیکھ کر ھی انکار کر دینا ھے۔باقی سب سے اچھا مشورہ یہ ھے کہ نگہت کے پاس دماغ والی لڑکیاں بھی ھیں ۔مدد کر دے گی ۔دوستی میں جہاں نگہت مہنگا تحفہ دیں گیی ۔وہاں وہ اپنے مریض میں سے کوئی دماغ والی لڑکی ھی تم کو بتا دیں ۔ثواب کا کام ھے۔اور ڈاکئڑ نگہت کو اللہ نے اسی کام کے لیے دنیا میں بیجھا ھے۔

  15. نگہت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    July 13, 2008 at 5:34 am

    علی اور تانیہ بس تم دونوں اٍس تاک میں ھوتے ھو کہ میری آنکھ بند ھو اور کچھ کہہ دو ۔ سنو مجھے اللہ نے دنیا میں اب واقعی لگتا ھے کہ اٍس کام کے لیئے بھیجا ھے کہ علی کا سہرا تانیہ لکھے اور میں ترمیم کروں ( دماغ والی لڑکیاں بھی دماغ والا لڑکا منگتی ھیں ) اور سعدیہ سہرے کو پاس کرے اور جس طرح پاکستان سے سب غائب ھہیں اسی طرح سعدیہ بھی منظر سے غائب ھے سو اللہ اللہ تے خیر سللہ ۔ سکون کرو بچوں ۔

  16. تانیہ رحمان نے لکھا؛

    July 13, 2008 at 4:14 pm

    نگہت صعیح کہا مجھے بھی یہی لگتا ھے ۔ کہ سعدیہ پاکستانی حکمرانوں کے ساتھ ملی ھوئی ھے۔اور ھم سب کو چپ کروانے کے لیے ایک عدد بیان دے دیتی ھے ۔اے میرےبلاگرز میں تم لوگوں کے ساتھ ھوں جب کبھی میری ضرورت پڑی تو میں اپنی زندگی بھی قربان کر دوں ۔سیاستدانوں والا بیان۔اور جہاں تک علی کا سہرا لکھنے کی بات ھے تو مجھے شاعری تو آتی نہیں یہ بھی تمھارا اور سعدیہ کا کام ھے۔میں سہرا پڑھ دوں گیی۔علی نگہت کو تمھارے دماغ پر شک ھے ۔

  17. سعدیہ سحر UNITED KINGDOM نے لکھا؛

    July 13, 2008 at 5:10 pm

    سلام ۔۔کیسے ھیں سب لوگ ۔
    دوستی دنیا کا خوبصورت رشتہ ھے ۔ دوست ھماری سوچ ھمارے کردار کی پہچان ھوتے ھیں
    علی تمہاری شادی مسلہ کشمیر بنتی جا رھی ھے ۔ ویسے ھر کہانی میں ظالم سماج ھوتا ھے تمہاری کہانی میں کبھی نگہت ظالم سماج لگتی ھیں کبھی تانیہ ۔۔۔سیاست پہ بات کرتے کرتے یہ بھی کچھ سیاسی ھوگئ ھیں
    تانیہ یہاں اتنے سیاستدان آئے ھوئے ھیں میں ان کی تلاش میں ھوں کوئ تو ملے گا پھر اس کا جو حشر ھوگا وہ سوچو زرا

  18. تانیہ رحمان نے لکھا؛

    July 13, 2008 at 10:21 pm

    سعدیہ تم واپس آ گی کہاں گیی تھیں کس مسلے کو حل کرنے کس ملک گیی تھیں ۔کیا آٹا اب ملنے لگے گا ۔یا بجلی کا مسلہ حل ھو گیا ۔اور ھاں تم نے اصل بات کو گول کر دیا علی کی شادی پر تحفہ دینا ھے ۔ابھی سے سوچ لو پھر مت کہنا ھیمں خبر نا ھوئی۔

  19. سعدیہ سحر UNITED KINGDOM نے لکھا؛

    July 13, 2008 at 10:49 pm

    شکریہ تانیہ ۔۔۔ابھی کسی بھی مسلے کا حل نہیں ملا مسلے ملک میں اکٹھے ھیں اور حکمران ساری دنیا میں پھیلے ھوئے ھیں
    علی کو تحفے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے سوچا ھے میں وگ دوں گی ۔۔۔۔

  20. علی شاہ UNITED KINGDOM نے لکھا؛

    July 13, 2008 at 11:33 pm

    بہت بہت شکریہ زخموں پر نمک چھڑکنے کیلیئے.

  21. نگہت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    July 14, 2008 at 11:22 am

    اور جو تھوڑا بہت نمک رہ گیا ھے وہ میں چھڑک دیتی ھوں علی ۔

  22. نگہت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    July 14, 2008 at 11:28 am

    اجمل بھائی کی طرح اور سب نے بھی ھم چاروں کو ھمارے حال پہ چھوڑ دیا ھے ۔۔ کیوں تانیہ ؟ کسی اور کو دوستی کے بارے میں کچھ کہناھی نہیں ھے یا وہ دوستی دوستی کھیل کر تھک چکے ھیں ۔

  23. علی شاہ UNITED KINGDOM نے لکھا؛

    July 14, 2008 at 2:44 pm

    اصل میں نگھت جی ہم چاروں ہی سچے دوست ہیں. اجمل بھائ کو اب تک اندازہ ہو گیا ہوگا کہ ہماری ساری گفتگو دوستی کے اظہار کے سوا کچھ نہیں

  24. تانیہ رحمان نے لکھا؛

    July 14, 2008 at 4:02 pm

    نگہت ھم سب رشتوں کے لیے تو بات کر لیتے ھیں ۔لیکن جہاں دوستی کی بات آتی ھے تو وہاں چپ کیوں ۔اس کا مطلب ھے کہ دوستی کے بارے میں کہنے والے کہتے کچھ ھیں اور کرتے کچھ ۔اس لیے تو کوئی نہیں آ رہا

  25. اجمل PAKISTAN نے لکھا؛

    July 14, 2008 at 6:53 pm

    جس دنیا میں پیار ۔ پیار نہ رہے ۔ دوست ۔ دوست نہ رہے ۔ اس دُنیا میں کیا جینا ؟
    مگر مسئلہ تو یہ ہے کہ کسی کو نہ تو پیارکا مطلب سمجھ آتا ہے اور نہ دوستی کا ۔
    چھوٹے بچے دوست ہوتے ہیں ۔ لڑتے جھگڑتے ہیں لیکن کھیلتے پھر بھی اکٹھے ہیں علیحدہ نہیں رہ سکتے ۔
    پائیدار دوستی وہ ہوتی ہے جو بچپن یا لڑکپن میں شروع ہو اور بڑھاپے تک جائے ۔

  26. آویز ۔برمنگھم UNITED KINGDOM نے لکھا؛

    July 14, 2008 at 8:53 pm

    دوستی کوئی ویڈیو یا ٹیپ ریکارڈر نہیں کہ جب دل کیا بازار ساجاکر خرید لائے ۔
    اور نہ ہی ہر ہاتھ ملانے والا دوست ہوتا ہے ۔لاکھوں لوگوں کی دوستیاں تو ہوں گی مگر ہوگی اس میں ایک ہی خوش نصیب دوستی۔
    دوستی بذات خود دل کے تصوراتی دنیا کا ایک آئینہ ہے جب ایسا دوست مل جاتا ہے تو آپ اُس کے دل کے تصور کے آئینے میں اپنی ہی شکل دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ پھر ایسے دوست سے آپ ہر طرح کی وہ باتیں بھی کرتے ہیں جو پہلے کبھی کسی سے نہ کی ہوں گی ۔ اس آئینے میں صرف اعتمعاد ہی اعتمعاد ہوتا ہے ۔ ایسا شخص خوش نصیب ہے جس کو ہم خیال دوست مل جائے ۔ ورنہ زندگی تو ارد گرد کےدوستوں کے بھرے ہوئے ماحول میں کمپرومائیس ہی سے گزرتی ہے ۔

  27. نگھت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    July 15, 2008 at 2:15 am

    اکمل بھائی آپ دور کی کوڑی لائے ھیں کہ بچے اچھے دوست ھوتے ھیں لڑتے ھیں جھگڑتے ھیں پر پھر بھی دوست رہتے ھیں لیکن بڑے لڑتے ھیں جگھڑتے ھیں اور پھر کچھ نہیں رھتے اور علیحدہ ھو جاتے ھیں ۔۔۔۔ سو واقعی ھم نے جہاں اور بہت ساری پرانی باتیں بھُلا دی ھیں وھاں پر دوستی کے حقیقی معنی بھی ۔۔ اٍس سے زیادہ غربت کیا ھوگی کہ کسی کا ایک بھی ایسا دوست نہ ھو جس سے وہ جھگڑا کر سکے اور اُسے کھونے کا ڈر بھی نہ ھو ۔

    کہی اُسے کھو ھی نہ دے ۔۔۔

  28. تانیہ رحمان نے لکھا؛

    July 15, 2008 at 2:42 am

    ویسے نگہت جی یہاں میں بڑی خوش قسمت ھوں مجھے ھمیشہ اچھے اور پیار کرنے والے دوست ملے۔جن سے میرا جھگڑا بھی رہا ۔ لیکن مجھے ان سے زیادہ اپنی زات پر بھروسہ تھا،کہ وہ کہیں نہیں جاہیں گیے۔ یہ مان کیا کم ھے ۔اپنے دوستوں پر

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو