Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

کچھ اچھے لوگ

وستوں پہلے سوچا کہ اپنے ھی بلاگ میں تبصرہ کروں لیکن جن ہستیوں کے بارے میں میں کچھ عرض کرنا چاہتی ھوں وہ مناسب نہیں تھا ۔انکی تعریف میں کہنا یہ بلاگ بھی کچھ نہیں ۔انکے لیے تو کتاب بھی کم ھے۔جس طرح انھوں نے میرا ساتھ دیا۔
میرا تمام نئے لکھنے والوں سے بڑی نیک نیتی سے درخواست ھے کہ اپنی آنکھیں کھولیں اور اطراف میں دیکھیًں کہ کیا ھو رھا ھے ۔ ادب نہ تو القمر سے شروع ھوتا ھے اور نہ اس پر ختم ھوتا ھے
بلکل نگہت صیعح کہا ۔ایک ایک لفظ میں اتنا وزن ھے ۔ کہ اٹھانا مشکل ھے ۔دوستوں میں بھی نیے لکھنے والوں میں سے ھوں مجھے بھی یہاں القمر پر لانے کا سہرا نگہت کے سر ھے ۔ جس کی میں دل سے مشکور ھوں اللہ کی ذات کوئی نا کوئی سبب بناتی ھے ۔ آج جو میں نے قلم پکڑنا سیکھا ۔وہ صفدر جی کا حوصلہ افزائی کرنا ۔جب بھی میں مایوس ھوئی تو جناب صفدر صاحب نے مجھے ایک نیے سرے سے آگے بڑھنے کو کہا۔میں نے ابھی تو اس ادب کی دنیا میں پہلا قدم رکھا ھے ۔کہی بار ایسا ھوا کہ قلم نے انکار کر دیا لکھنے سے۔تو میں نے صفدر جی سے مشورہ کیا ،انھوں نے بہت ھی حوصلے سے میری بات سنی اور وہی کچھ بتا جو ایک استاد اپنے شاگرد کو بتاتا ھے پوری نیک ینتی اور خلوص سے سمجھایا۔اور یہ سب کچھ وہ صرف میرے ساتھ نہیں کرتے ھر نیے آنے والے کو حوصلہ دیتے ھیں ۔اچھا مشورہ دینے والے بہت کم ملتے ھیں بلکہ یہ کہوں کہ ھوتے ھی نہیں تو ذیادہ بہتر ھو گا۔نگہت اور صفدر جی میری دل سے دعا ھے ۔کہ اللہ اپ دونوں کو اس کام کا اجر دے اور ھمیشہ خوش رہیں ۔

AddThis Social Bookmark Button AddThis Feed Button

10 تبصرے »

  1. نگہت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    July 25, 2008 at 2:55 am

    تانیہ تمھارا بلاگ پڑھنے والی پہلی قاری بھی میں ھی ھوں اور ھمیشہ کی طرح تبصرے میں پہل کر رھی ھوں ۔اللہ پاک تمہیں قلمکاری کے سفر کی صعوبت ھماری طرح برداشت کرنے کی ھمت دے کہ یہ سفر بہت صبر آزما اور عمیق مطالعہ کا طلب گار ھے ۔ تمھاری یہ بات سو فیصد سے بھی زیادہ درست ھے کہ اٍس دور میں درست مشورہ دینے والوں کامل جانا سفر کی آدھی صعوبت کو ختم کر دیتا ھے ۔ کم از کم میں اپنی حد تک تو کہہ سکتی ھوں کہ میں اٍس میدان میں کبھی بھی خود کو استاد نہیں سمجھتی ۔ ھاں مطالعہ کا شوق اور نئی نئی جہتوں کی تلاش مجھے اٍس فکری سفر کو جاری رکھنے پر آمادہ رکھتی ھے ۔ میں صدقٍ دل سے چاھتی ھوں کہ تم بھی میری ھی طرح کتب بینی کے شوق کو مہمیز دو اور طائرٍ فکر کی اُڑان کو قلم کے وجدان سے روشن تر کرو ۔ میری دعایئں ھر قدم پر تمھارے ساتھ رھے گی ۔

  2. چوہدری عمران BELGIUM نے لکھا؛

    July 25, 2008 at 2:57 am

    ماشاللہ ہمدانی صاحب کے بہت شکار ہیں اِنہوں نے بہت بنجر زمینوں پر بھی کاشت کر کے فصل اُگا لی ہے اور آپ تو پہلے سے ہی زرخیز ذہن کی مالِک تھیں جو حوصلہ افزائی سے ہی کام بن گیا اور نِگہت صاحبہ کا بھی شُکریہ کہ نئے نئے ہُنرمند پیدا کرتی ہیں۔ قلم دوستی اور کمِٹڈ لِکھاری ہمیشہ ایسی فصلیں کاشت کرتے ہیں تاکہ سروں کی فصلیں کاٹنے والوں کو معاشرے میں ناہمواری پھیلانے والوں کو فری ہینڈ نہ مِلے اور کم از کم ایسے لوگوں کا تحریری مُقابلہ کرنے کے لیے قلم تلواریں تیار کر لی جائیں۔ اللہ اِنکی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔۔ آمین۔

  3. تانیہ رحمان نے لکھا؛

    July 25, 2008 at 3:28 am

    پہلے تو نگہت بہت شکریہ اور جہاں تک تمھارا سوال ھے ۔تم کو اللہ نے بہت اچھا دماغ دیا بہت اچھی سوچ درد دل ۔ دوسروں کا احساس ۔اور نا جانے کیا کچھ بےشمار اچھائیاں۔جو کہ تانیہ میں کہیں بھی نہیں ھیں لہزا تمھاری طرح کچھ کرنا ناممکن ھے ۔نگہت کی طرح لوگ پیدا نہیں ھوتے ۔بس دعایں چاہئے خوش رہو آمین

  4. صفدر ہمدانی نے لکھا؛

    July 26, 2008 at 2:35 am

    تانیہ صاحبہ.آپ نے اس طالب علم کے بارے میں جو کچھ لکھا وہ فقط”غلو” سے کام لیا ہے. میں اپنی اوقات.اہلیت اور صلاحیت سے بخوبی آگاہ ہوں.دراصل دنیا اسقدر مفاد پرست اور زر پرست ہو گئی ہے کہ اگر ایسے میں کوئی بہت چھوٹا سا کام بھی کسی کی خوشی کے لیئے کیا جائے تو وہ بہت بڑا لگتا ہے. لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی کی اچھی بات کو تسلیم کرنا بھی وسیع القلبی کا کام ہے. رہی بات عمران چوہدری کی بنجر زمینوں والی تو شاید ان کا اشارہ کہیں خود میری طرف ہی نہ ہو کیونکہ وہ عمران بھی ہیں اور چوہدری بھی جبکہ میں انکے مزارع کی طرح ہوں. مجھے آپ نے ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کے ساتھ رکھ کر ایک طرح سے میری عزت میں اضافہ کیا ہے. وہ جتنی اچھی شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں اُتنی ھی اچھی طبیب ، معالج اور ماہر نفسیات بھی ہیں . ہم عمرِ عزیز کے اس حصے میں بھی ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں . اللہ آپ سبکو راضی اور خوش رکھے اور قلم کو توانائی دے.آمین

  5. تانیہ رحمان نے لکھا؛

    July 26, 2008 at 3:19 am

    جناب صفدر صاحب پہلے توآپ کے جواب کا شکریہ ۔جہاں تک میں نے آپ کے بارے میں لکھا ۔تو جو میرے دل میں تھا کہہ دیا ،مجھے بناوٹی باتیں کرنی نہیں آتیں یہ آپ بخوبی جانتے ھیں ۔یہاں جب کہتے ھیں کہ آپ نے اگر کسی سے ایک لفظ بھی سیکھا ۔تو اس کا احترام لازم ھو جاتا ھے ۔آپ سے تو میں نے بہت کچھ سیکھا اور سیکھ رہی ھوں ۔اگر زندگی نے ساتھ دیا۔اور اسی طرح نگہت بھی میرے لیے بہت قابل احترام ھیں ۔کیونکہ نگہت نے بھی بہت راہنمائی کی ۔انکے لیے بھی میں ھمیشہ دعاگو رہوں گی۔کہ ان کا بھی مجھ پر بہت احسان ھے ۔سب سے بڑا تو آپ جیسے ھمدرد انسان سے ملوانے کا ۔ رہی بات عمران جی کی تو ان کی وہ ھی جانئے کہ کس بنجر زمیں کی بات کی ،ھو سکتا ھے میں کچھ کہوں تو غلط ھو جائے۔اور پھر بات دور تلک چلی جائے ۔جو میں ھرگز ھرگز نہیں چاہتی۔

  6. نگہت نسیم AUSTRALIA نے لکھا؛

    July 26, 2008 at 9:26 am

    میری خوش نصیبی ھے جو میرے دوست میرے لیئے اتنی خیر خواہی رکھتے ھیں ۔ آپ سب کے ھونےسے ھی میرا ھونا ھے ۔۔اللہ پاک ھم سب کو اپنی اماں میں رکھے ۔

  7. خاورچودھری PAKISTAN نے لکھا؛

    July 26, 2008 at 9:54 am

    یہ بڑی بات ہوتی ہے جب کوئی کسی کا احسان مانتا ہے۔ یقینا بڑے لوگ نئے آنے والوں کو راہ دکھاتے ہیں اور ان کی حیثت سمت نما کی ہوتی ہے۔
    یہاں نصرملک صاحب کم دیکھے جا رہے ہیں۔

    ملک صاحب
    آداب عرض
    کہاں مصروف ہیں‌آپ؟

  8. سایرہ بتول،لند ن UNITED KINGDOM نے لکھا؛

    July 26, 2008 at 4:13 pm

    پیاری

  9. سایرہ بتول،لند ن UNITED KINGDOM نے لکھا؛

    July 26, 2008 at 4:22 pm

    پیاری تانیہ جی
    آپ کی تحریریں ہمیشہ لطف دیتی ہیں اس حوالے سے تو مجھے بھی نگہت جی اور صفدر بھائ کا شکریہ ادا کرنا چاہیےء کہ ان دونوں نے ایک ماہر جوھری کی طرح آپ کے ذوقِ سلیم کو پہچان کر آپ کی حوصلہ افزائ کی اور مجھے اتنی اچھی تحریریں پڑھنے کو ملیں۔
    خوش رہیےء
    سائرہ

  10. تانیہ رحمان نے لکھا؛

    July 26, 2008 at 4:33 pm

    سائرہ بہت شکریہ آپ جیسی ہستی جو خود بہت اچھی شاعرہ ھیں ۔ شاعری کے میدان میں ابھی آپ سے بھی بہت کچھ سیکھنا ھے۔ آپ کی اچھی شاعری کی طرح آپکے اندر کا اچھا پن بھی سامنے ھیں سائرہ بتول کی صورت میں ۔چلیں اس بہانے سہی میں بھی شامل ھو گیی کچھ اچھے لوگوں میں ۔اگر آپ سمجھتی ھیں کہ میری تحریر میں رتی برابر بھی کوئی بات ھے جو کسی کو خوشی یا اچھا تاثر چھوڑتی ھے ۔تو اس سے بڑہ کر میرے لیے اور کیا خوشی ھو گی۔
    اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے خوش رہیے

اس تحریر پر تبصرے کی آر ایس ایس فیڈ | ٹریک بیک

اس تحریر پر تبصرہ کیجئے

Englishاردو