ضرورت رشتہ
ایک لڑکا بہت ھی اچھے خاندان سے تعلق رکھتا ھے۔جس کے لیئے لڑکی درکار ھے۔
آمدن بے حساب ھے۔جو اپنا نہیں دوسروں کا مال ھے
عمر کچھ ذیادہ نہیں بس یہی کوئی ٥٥ سال ھے۔
دیکھنے میں خوش شکل اور توند با کمال ھے
لیکن چلنے میں تھوڑا سا لاغر اور نڈحال ھے۔
قریب کی نظر کمزور پردور کی نظر بحال ھے۔
بچپن کی شادی کیوجہ سے بیوی کوجاننا محال ھے۔
بچے ایک دو نہیں پورے کا پورا پنڈال ھے ۔
خوبصورت خوب سیرت بچی درکار ھے۔
عمر کچھ ذیادہ نہیں بس ١٨ سال ھے۔
جہیز پر ھمارا کوئی نہیں اختیار ھے۔
ماں باپ کی مرضی اور بچی کا سوال ھے
یوں تو دولت میرے پاس بے شمار ھے
لیکن ذیادہ کا لالچ مجھے میری سرکار ھے
غریب غرباء کے لیے ھرگزنہیں یہ اشتہار ھے































چوہدری عمران
نے لکھا؛
July 26, 2008 at 9:14 pm
ماشاءاللہ، معاشرے کے مسائل کو ہلے پُھلکے انداز میں پیش کرنا بزُرگ اُدباء کا کام ہوا کرتا تھا لیکن بقولِ سعدی شیرازی بزُرگی نہ عقل نہ بہ سال، تونگری بہ دِل نہ بہ مال۔ بہت اچھے۔
تانیہ رحمان نے لکھا؛
July 27, 2008 at 4:53 pm
عمران جی ہمیشہ کی طرح بہت شکریہ۔ویسے مواد تو آپ کے پاس ھے۔اس بہانے ھم بھی فیضیاب ھو رہیے ھیں خوش رہئے